بلاول بھٹو زرادری کے سابقہ میڈیا ایڈوائزر عمر قریشی نے دعویٰ کیا ہے کہ "یونائٹڈ اسٹیٹ آف امریکہ فارن ایجنٹس رجسٹریشن ایکٹ کے ذریعے پاکستان سے امریکہ میں رجسٹرڈ تقریبا 8 غیر ملکی پرنسپلز میں سے 7 ایسے ہیں جو پی ٹی آئی کا حصہ ہیں یا پھر کسی نہ کسی طرح پی ٹی آئی سے منسلک ہیں جبکہ عمر قریشی نے مزید دعویٰ کیا کہ ان میں سے ایک امریکہ میں پاکستانی سفارت خانے اور فینٹن کے درمیان 30,000 ڈالرز ماہانہ برقرار رکھنے والا تھا.


انہوں نے اپنی ٹوئیٹ میں مزید لکھا کہ معاہدے کے مطابق فینٹن "امریکہ کے ساتھ مثبت تعلقات کی پاکستان کی خواہش پر صحافیوں کو معلومات اور بریفنگ تقسیم کرے گا”۔ جبکہ ایمبیسی نے 26 مارچ 2022 کو عمران خان کے قومی اسمبلی میں عدم اعتماد کا ووٹ ہارنے اور امریکہ کو مورد الزام ٹھہرانے سے چند دن پہلے لابیسٹ کی خدمات حاصل کیں تھی۔

مزید یہ بھی پڑھیں؛
بجٹ کا پیسہ عوام کے مسائل حل کرنے کے بجائے اشرافیہ کی نذر ہوجاتا ہے. کیماڑی جلسہ عام سے خطاب
پاکستان، ایران اورترکیہ کے مابین ریل روڈ نیٹ ورک کا منصوبہ دونوں ممالک کے درمیان تجارت کو بڑھانے میں اہم کردار ادا کرسکتا ہے۔ وزیر اعظم
آئین کا تحفظ ہمارے بنیادی فرائض میں شامل ہے۔ چیف جسٹس
100 واں ڈے،پی سی بی نے بابر اعظم کی فتوحات کی فہرست جاری کر دی
لندن میں نواز شریف کے نام پرنامعلوم افراد نے تین گاڑیاں رجسٹرکرالیں،لندن پولیس کی تحقیقات جاری
بینگ سرچ انجن تمام صارفین کیلئے کھول دیا گیا
انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا
ووٹ کا حق سب سے بڑا بنیادی حق ہے،اگر یہ حق نہیں دیاجاتا تو اس کامطلب آپ آئین کو نہیں مانتے ,عمران خان

جبکہ یاد رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی امریکا میں موجود شاخ نے امریکا میں اپنا امیج اور تشخص بہتر کرنے کے لیے ایک پبلک ریلیشن فرم کی خدمات حاصل کی تھی جبکہ اپریل میں اقتدار سے بے دخلی کے بعد عمران خان اور ان کی پارٹی اس بیانیہ پر ایک منظم مہم چلا رہے تھے کہ امریکا نے ایک سازش کے ذریعے ان کی حکومت کو گرانے اور اپنی پسند کی انتظامیہ کو لانے کے لیے مقامی سیاسی جماعتوں کی حمایت کی تھی۔

Shares: