امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کا جنوبی وزیرستان میں پاک، امریکا کے تعاون سےبننے والے گومل زام ڈیم کا دورہ جبکہ دورے کے دوران انہیں ڈیم کے آپریشنز پر بریفنگ دی گئی ہے جس کے بعد امریکی سفیر نے مہمانوں کے کتاب میں اپنی تاثرات بھی لکھے ہیں، علاوہ ازیں اس موقع پر انہوں نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ گومل زام ڈیم پاکستان اور امریکا کے درمیان پارٹنرشپ کی بہترین مثال ہے۔


علاوہ ازیں ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ ڈیم علاقے میں زرعی پیداوار کو دوگنا کرنے میں معاون ثابت ہورہا ہے اور ایک لاکھ اکیانوے ہزار ایکڑ زرعی زمین کو پانی فراہم کیارہا ہے۔ جبکہ صرف یہی نہیں گزشتہ سال سیلاب میں نقصان سے بچاؤ کیلئے بھی گومل زام ڈیم نے مدد کی تھی.
مزید یہ بھی پڑھیں؛
عمران خان، حسان نیازی، مسرت جمشید چیمہ،حماد اظہرکے وارنٹ جاری
پرویز الہی اور انکے صاحبزادے مونس الٰہی کے خلاف ایک اور مقدمہ درج
چیئرمین سینیٹ کی مراعات میں اضافے کا بل ،پبلک اکاؤنٹس کمیٹی بھی خاموش نہ رہی
برٹش ائیرویز کا طیارہ 30 ہزار فٹ کی بلندی پر ہچکولے کھانے لگا
تاہم خیال رہے کہ خیبر پختونخوا کے ضلع جنوبی وزیرستان میں واقع اس ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی مجموعی صلاحیت 1.14 ملین ایکڑ فٹ اور بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت 17.4 میگاواٹ ہے۔ یاد رہے کہ پاکستان کے قبائلی علاقے جنوبی وزیرستان میں امریکی معاونت سے تعمیر کیے جانے والے گومل زام ڈیم سے بجلی کی پیداوار 2013 میں شروع ہو گئی تھی۔ جبکہ گومل زام ڈیم سے 17.4 میگا واٹ بجلی نیشنل گرڈ میں شامل کی گئی تھی جس کا افتتاح اس وقت کے وزیر اعظم نے کیا تھا.

تاہم خیال رہے اس وقت جنوبی وزیرستان میں گومل زام ڈیم سے 25 ہزار سے زائد گھروں کو بجلی فراہم کی فراہمی کا اندازہ لگایا گیا تھا جب کہ اس ڈیم سے ایک لاکھ 90 ہزار ایکڑ رقبے پر پھیلی زرعی اراضی کو پانی کی فراہمی کا منصوبہ بھی شامل کیا گیا تھا جس سے تقریباً 30 ہزار کاشت کار خاندانوں کو فائدہ پہنچنے کا کہا گیا تھا.

Shares: