مزید دیکھیں

مقبول

وزیراعظم سے برطانوی پارلیمانی انڈر سیکرٹری لارڈ واجد خان کی ملاقات

وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے برطانیہ کے پارلیمانی...

عمران خان کی عدالت پیشی،جیل حکام نے مانگی اضافی سیکورٹی

اڈیالہ جیل کے حکام نے بانیٔ پاکستان تحریک انصاف...

بابا گورو نانک یونیورسٹی میں یومِ ثقافتِ پنجاب کا رنگا رنگ انعقاد

ننکانہ صاحب (باغی ٹی وی نامہ نگار احسان اللہ...

ٹیم میں شامل نہ کرنے پر’عمر اکمل پی سی بی پر پھٹ پڑے

ٹیسٹ کرکٹر عمر اکمل ٹیم میں شامل نہ کرنے...

کراچی لاہور اورپشاور میں عسکری اعزازات کی پروقار تقاریب کا انعقاد

کراچی لاہور اور پشاور میں عسکری اعزازات سے...

پی ٹی آئی سے ارکان کو علیحدگی کی ترغیب پر پرویز خٹک سے جواب طلب

سابق وفاقی وزیر اور تحریک انصاف کے رہنماء پرویز خٹک کے بارے میں تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل عمر ایوب نے شوکاز نوٹس میں کہا ہے کہ پارٹی کی جانب سے تحریک انصاف کے اراکین کو جماعت سے علیحدگی کی ترغیب دلوانے کے معاملہ پر پاکستان تحریک انصاف نے پرویز خٹک کیخلاف جماعتی سطح پر کارروائی کا آغاز کردیا ہے.


جبکہ مرکزی سیکرٹری جنرل عمر ایوب کی جانب سے پرویز خٹک کو اظہارِ وجوہ کا نوٹس جاری کردیا گیا ہے اور پرویز خٹک سے 7 روز میں جواب طلب کرلیا گیا ہے اور اگر جواب تسلّی بخش نہ ہونے یا اظہارِ وجوہ کے نوٹس کے جواب سے گریز پر کارروائی آگے بڑھانے کی تنبیہ کی گئی ہے.

خیال رہے کہ پرویز خٹک پر الزام ہے کہ انہوں نے اپنی ہی جماعت تحریک انصاف کے کچھ ارکان کو ترغیب دی تھی کہ انہیں اس وقت پارٹی سے علیحدہ ہوجانا چاہئے جبکہ واضح رہے کہ اس سے قبل سابق وزیراعلیٰ خیبرپختوانخوا اور پی ٹی آئی کے رہنما پرویز خٹک نے ٹوئٹر پر بیان میں کہا تھا کہ واضح کرنا چاہتا ہوں کہ میں کسی دوسری پارٹی میں شامل نہیں ہورہا۔


مزید یہ بھی پڑھیں؛
لاپتہ افراد ،جرائم پیشہ نکلے،جیلوں میں موجود، عدالت نے درخواست نمٹا دی
خطبہ حج کا ترجمہ اردو سمیت دنیا کی کتنی زبانوں میں براہ راست نشر کیا جائے گا؟
خدیجہ شاہ سمیت گرفتار 180 ملزمان کی درخواست ضمانت پر فیصلہ موخر
لاپتہ آبدوزکی کمزورسیفٹی پرماضی میں خدشات کا اظہارکیاگیا تھا،برطانوی اخبار کا انکشاف
صابر شاکر کے گھر سے کلاشنکوف اور گولیاں برآمد،مقدمہ درج
بلوچستان کے 35 اضلاع کےڈسٹرکٹ کونسلزز کی مخصوص نشستوں پر پولنگ کل ہو گی
علاوہ ازیں پرویز خٹک نے استحکام پاکستان پارٹی کے سرپرست جہانگیر ترین سے ملاقات کی بھی تردید کرتے ہوئے کہا تھا کہ اس حوالے سے میرے بارے میں سوشل میڈیا پر جو خبریں پھیلائی جا رہی ہیں وہ مکمل جھوٹ پر مبنی اور بے بنیاد ہیں۔