سپریم کورٹ؛ ملٹری کورٹس کیخلاف درخواستیں سماعت کیلئے مقرر

Supreme Court

سپریم کورٹ نے ملٹری کورٹس کے خلاف درخواستیں سماعت کے لیئے مقرر کر دیں ہیں جبکہ چیف جسٹس کی سربراہی میں 9 رکنی بنچ کل کیس کی سماعت کریگا اور موجودہ چیف جسٹس بندیال اور نئے نامزد چیف جسٹس قاضی فائز دونوں بینچ کا حصّہ ہوں گے. جبکہ نومئی کو پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی گرفتاری کے بعد ملک بھر میں پرتشدد مظاہروں کے دوران عسکری تنصیبات کو نشانہ بنانے والوں کے مقدمات ملٹری کورٹس میں چلانے کیخلاف دائر درخواستوں کو سپریم کورٹ میں سماعت کیلئے مقرر کیا گیا ہے.

چیف جسٹس عمرعطاءبندیال کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا9رکنی بینچ سماعت کرےگا، بینچ کے دیگر ارکان میں جسٹس قاضی فائزعیسیٰ،جسٹس سردارطارق مسعود،جسٹس اعجازالاحسن ،جسٹس منصورعلی شاہ،جسٹس منیب اختر،جسٹس یحییٰ آفریدی،جسٹس مظاہرعلی اکبرنقوی اورجسٹس عائشہ ملک شامل ہیں۔
SC
یاد رہے کہ حامد خان ، اعتزاز احسن ،چیئرمین پی ٹی آئی ، جسٹس ر جواد ایس خواجہ سمیت دیگر نے سویلین کے مقدمات ملٹری کورٹس میں چلانے کیخلاف سپریم کورٹ آف پاکستان میں درخواستیں دائر کر رکھی ہیں۔ تاہم واضح رہے کہ حکومت نے نو مئی کے واقعات کے بعد فومی تنصیبات کو نقصان پہنچانے والوں کیخلاف مقدمات ملٹری کورٹ میں چلانے کا فیصلہ کیا تھا،اور متعدد افراد کے مقدمات فوجی عدالت میں بھجوائے جا چکے ہیں۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
لاپتہ افراد ،جرائم پیشہ نکلے،جیلوں میں موجود، عدالت نے درخواست نمٹا دی
خطبہ حج کا ترجمہ اردو سمیت دنیا کی کتنی زبانوں میں براہ راست نشر کیا جائے گا؟
خدیجہ شاہ سمیت گرفتار 180 ملزمان کی درخواست ضمانت پر فیصلہ موخر
لاپتہ آبدوزکی کمزورسیفٹی پرماضی میں خدشات کا اظہارکیاگیا تھا،برطانوی اخبار کا انکشاف
صابر شاکر کے گھر سے کلاشنکوف اور گولیاں برآمد،مقدمہ درج
بلوچستان کے 35 اضلاع کےڈسٹرکٹ کونسلزز کی مخصوص نشستوں پر پولنگ کل ہو گی
جبکہ اس سے قبل آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی سربراہی میں ہونے والی فارمیشن کمانڈرز کانفرنس کے دوران اس عزم کا اظہارکیا گیا تھا کہ نو مئی کے واقعات میں ملوث افراد اوران کے سہولت کاروں اور ماسٹر مائنڈز کو کٹہرے میں لایا جائے گا۔

Comments are closed.