سابق وزیر اعظم عمران خان کے پرنسپل سیکرٹری اعظم خان کی بازیابی کیس کی سماعت ہوئی
اسلام آباد ہائیکورٹ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ اگر اعظم خان کسی ادارے کی تحویل میں ہیں تو پیر تک عدالت کو آگاہ کریں، اسلام آباد پولیس کے حکام نے کہا کہ تمام متعلقہ اداروں کو خطوط لکھے ہیں، متعلقہ اداروں سے خطوط کے جواب کا انتظار ہے،عدالت نے کہا کہ پیر تک معلوم کرکے بتائیں اعظم خان کہاں ہیں ؟ نیب نے عدالت کو آگاہ کیا کہ اعظم خان نیب کی تحویل میں نہیں ، ایس ایچ او شفقت عدالتی حکم پر عدالت میں پیش ہوئے،پولیس نے کہا کہ اعظم خان کے گھر کے سی سی ٹی وی کیمرے فعال نہیں ، اعظم خان خود گاڑی ڈرائیو کرکے گئے اس کے بعد سے لاپتہ ہیں ،
پبلک پراسکیوٹر طاہر کاظم نے کہا کہ اعظم خان کی تلاش کے لیے کوششیں جاری ہیں،جیو فینسنگ بھی کروا رہے ہیں، سیف سٹی کے کیمروں میں بھی اعظم خان کی گاڑی نہیں آئی ،اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے کیس کی سماعت کی
اعظم خان کے بھتیجے سعید خان کی جانب سے بازیابی کے لیے درخواست دائر کی گئی درخواست گزار سعید خان کی جانب سے وکیل قاسم ودود عدالت کے سامنے پیش ہوئے
اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں کہا گیا کہ 15 جون شام تقریبا سات بجے اعظم خان گھر سے باہر نکلے تب سے لاپتہ ہیں، اعظم خان کی تلاش کے لیے مختلف فورمز پر ہر ممکن کوشش کی لیکن نہیں ملے ، ایف آئی اے بھی ماضی میں اعظم کو ہراساں کرتی رہی ہے نیب نے القادر ٹرسٹ کیس میں بطور گواہ اعظم خان کو طلب کیا ہے ،اعظم خان کی بازیابی کے لیے متعلقہ اداروں کو حکم دیا جائے ،
اعظم خان کی گمشدگی بارے پولیس تفتیش میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے جس کے مطابق پولیس کو اعظم خان کے اغوا کے کوئی شواہد نہیں ملے پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ اعظم خان اپنی مرضی سے گاڑی خود ڈرائیو کر کے گئےاعظم خان کے موبائل کا ریکارڈ حاصل کر لیا گیا ہے، اعظم خان کے موبائل ریکارڈ سے اغواء کے حوالے سے کوئی کلیو نہیں ملا، اسلام آباد پولیس نے دیگراضلاع کی پولیس سےبھی رابطہ کرلیا ہے۔
واضح رہے کہ اعظم خان ستمبر 2017 سے جون 2018 تک چیف سیکریٹری خیبر پختونخوا کے طور پر خدمات سرانجام دیتے رہے اور اس دوران صوبے کی ساری بیوروکریسی کو اس بات کا علم تھا کہ اس وقت کے وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک سے عملی طور پر زیادہ خودمختار اور بااختیار اعظم خان تھے جن کے معاملات میں وزیرِ اعلیٰ کوبھی مداخلت کی اجازت نہیں تھی یہ سب صرف اور صرف عمران خان کی سرپرستی کی وجہ سے ہی ممکن تھا-
طیبہ گل ویڈیو اسکینڈل،میں خاتون سے نہیں ملا، اعظم خان مکر گئے
نوجوان جوڑے پر تشدد کرنیوالے ملزم عثمان مرزا کے بارے میں اہم انکشافات
بنی گالہ کے کتوں سے کھیلنے والی "فرح”رات کے اندھیرے میں برقع پہن کر ہوئی فرار
ہمیں چائے کے ساتھ کبھی بسکٹ بھی نہ کھلائے اورفرح گجر کو جو دل چاہا
فرح خان کتنی جائیدادوں کی مالک ہیں؟ تہلکہ خیز تفصیلات سامنے آ گئیں
پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے سابق پرنسپل سیکرٹری اعظم خان کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے








