بالی وڈ اداکارہ دیپیکا پڈوکون نے اپنے حالیہ انٹرویو میںانکشاف کیا ہے کہ انہوں نے آج تک کبھی سرجری نہیںکروائی ، انہوں نے کہا کہ جب میںبالی وڈ میں آئی تو مجھے شروع شروع میں سرجری کروانے کے مشورے دئیے گئے اور کہا گیا کہ بڑی ہیروئین بننا ہے یا زیادہ پرکشش لگنا ہے تو اپنی سرجری کروا لو ، تو میں نے انکار کر دیا اور ایسے کسی مشورے پر عمل نہیں کیا. انہوں نے کہا کہ مجھے چھاتی کی سرجری کروانے کا مشورہ بھی دیا گیا لیکن میں نے اس پر عمل نہیںکیا ،مجھے یہ مشورہ بہت برا لگا بلکہ میں کہوں کہ بد ترین لگا تو بے جا نہ ہو گا.
انہوں نے کہا کہ میں نے کبھی بھی کیرئیر کے کسی موڑ پر سرجری کروانے کی طرف دھیان دیا ہی نہیں سوچا بھی نہیں بس کام محنت کے ساتھ کرتی گئی. اور میں سمجھتی ہوں کہ وقت نے ثابت کیا ہے کہ میرا فیصلہ بالکل ٹھیک تھا سرجری نہ کروا کر میںنے اچھا کیا. انہوں نے کہا کہ ”مجھے بہت خوشی ہے کہ میری فلم پٹھان کو بہت زیادہ پذیرائی ملی”. میری کوشش ہوتی ہے کہ میں مختلف کردار کروں تاکہ لوگوں کو یاد رہ جائیں اور میں اس ھوالے سے خوش قسمت ہوں کہ میرے کردار لوگوں کو یاد رہ جاتے ہیں.
سونم باجوہ اور گپی گریوال کی لاہور اور کراچی کے میڈیا سے گفتگو