نیلم منیر نےسکرین پر کم کم نظر آنے کی وجہ بتا دی

معیاری کام کو ترجیح دیتی ہوں
0
31
neelam munir

اداکارہ نیلم منیر جو کہ ایک بڑی فین فالونگ رکھتی ہیں انہوں نے فلموں اور ڈراموں میں کام کیا ان کی اداکاری کو بے حد سراہا گیا. نیلم منیر کے کریڈٹ پر بڑےاور سپر ہٹ ڈرامے ہیں ، لیکن نیلم منیر کم کم کام کرتی ہوئی دکھائی دیتی ہیں.
اس حوالے سے انہوں نے اپنے حالیہ انٹرویو میں بات کی ہے ، انہوں نے کہا ہے کہ میں کم مگر معیاری کام کرنے کو ترجیح دیتی ہوں انہوں نے کہا کہ میں اچھے سکرپٹس کی تلاش میں رہتی ہوں جیسے ہی ملتا ہے کر لیتی ہوں. نیلم منیر نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ سٹیج اور ٹی وی کے فنکاروں نے فلمی صنعت کو سنبھالا دیا ہے.

اور اس وقت بہت اچھا کام ہو رہا ہے. ہمارے سٹیج کے فنکاروں کو دنیا بھر میں جانا جاتا ہے اسی طرح فواد خان اور ماہرہ خان سمیت ہمارے دیگر فنکار بھی پوری دنیا میں فین فالونگ رکھتے ہیں. نیلم منیر نے کہا کہ میں اگر آج کامیاب ہوں یا جس بھی مقام پر ہوں اس میں میری محنت اور لگن شامل ہے میں نے کام کو عبادت سمجھ کر کیا ہے اور کرتی ہوں،” میری کوشش ہوتی ہے کہ میں اپنے کام میں نکھار پیدا کرتی رہوں تاکہ دیکھنے والوں کو میرے کام میں‌ورائٹی نظر آتی رہے.” انہوں نے کہا کہ بہت سارے پراجیکٹس پائپ لائن میں ہیں جلد ہی شائقین کو سکرین پر نظر آئوں گی.
 

 

 

سونم باجوہ اور گپی گریوال کی لاہور اور کراچی کے میڈیا سے گفتگو

مجھے پاکستان سے کوئی بھی فلم آفر ہو تو میں کرنے کے لئے تیار ہوں گپی گریوال

فواد خان کے ساتھ بغیر سکرپٹ پڑھے فلم کرنے کو تیار ہوں سونم باجوہ

 

Leave a reply