اسلام آباد کیپیٹل سٹی پولیس نے عیدالاضحیٰ کا سکیورٹی پلان جاری کردیا

0
50
ICTP

اسلام آباد کیپیٹل سٹی پولیس نے عیدالاضحیٰ کا سکیورٹی پلان جاری کردیا ہے جبکہ عیدالاضحیٰ پر 3000 سے زائد پولیس افسران و اہلکار فرائض سر انجام دیں گے۔

ترجمان کے مطابق فیصل مسجد سمیت تمام مساجد و عیدگاہوں کی سکیورٹی کو موثر بنایا جائے گا، ٹریفک کی روانی کو یقینی بنانے کے لئے ٹریفک کے خصوصی دستے تعینات جبکہ ڈولفن کے مستعد اہلکار مختلف علاقوں میں گشت پر مامور رہیں گے۔ اور کسی بھی ایمرجنسی صورتحال سے نمٹنے کے لیے سی ٹی ڈی کی کوئیک ریسپانس ٹیمیں الرٹ رہیں گی۔

ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق تفریحی مقامات پر پولیس کے خصوصی دستے تعینات اور تمام ڈی پی اوز، ایس ڈی پی اوز، ایس ایچ اوز کو اپنے اپنے علاقوں میں رہنے کی ہدایت کی جبکہ سیف سٹی کیمروں کے ذریعے بھی شہر کی سکیورٹی کی نگرانی کی جائے گی۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
فتنے کو تخفظ دینے کے لئے نظریہ عمران استعمال کیا جا رہا ہے،جاوید لطیف
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 20 روپے فی لیٹر تک اضافے کا امکان
پُرامن ممالک کی فہرست میں پاکستان کونسے نمبر پر؟
پی آئی اے کی تنظیم نو، اصلاحات اور بحالی کیلئے اعلی سطحی کمیٹی تشکیل
مصدق ملک نے تیل ذخیرہ اندوزی کا توڑ پیش کر دیا
ٹیلی گرام بھی اسٹوریز کا فیچر متعارف کرانے کیلئے تیار
انہوں نے مزید لکھا شہری کسی بھی مشکوک سرگرمی کے متعلق پکار 15 پر اطلاع دیں، شہری دوران چیکنگ پولیس اہلکاروں کے ساتھ تعاون کریں اور اسلام آباد کیپیٹل پولیس شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کے لیے ہمہ وقت کوشاں ہے۔

Leave a reply