وزیراعظم شہبازشریف کی گورنرپنجاب محمد بلیغ الرحمان سے ملاقات ہوئی جس میں ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے جبکہ وزیراعظم ہاؤس کے جاری اعلامیے کے مطابق وزیراعظم نے گورنرہاؤس لاہور میں گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان سے ملاقات کی۔ علاوہ ازیں اس ملاقات میں صوبے کی مجموعی امن و امان اور ملکی سیاسی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا گیا۔ اس ملاقات کے دوران وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار بھی موجود تھے.


دوسری جانب سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹویٹ میں وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کا اسٹینڈ بائی معاہدہ بہت ضروری تھا، یہ معاہدہ ملک کے معاشی استحکام میں مدد کرے گا، دعا کرتا ہوں کہ یہ آئی ایم ایف کا آخری پروگرام ہو۔ وزیراعظم نے کہا کہ چین، سعودی عرب، یو اے ای اور اسلامی ترقیاتی بینک کا شکریہ ادا کرتا ہوں، ہم نے معاشی بحالی کا منصوبہ تیار کیا ہے، منصوبہ زرات، معدنیات، دفاعی پیداوار اور آئی ٹی پر توجہ ہوگی، اس منصوبے سے اربوں ڈالرز کی سرمایہ کاری ہوگی، روزگار کےلاکھوں مواقع پیدا ہوں گے۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
ایل پی جی کی قیمتوں میں کمی واقع
گورنر ہاﺅس ہو یا میرا اپنا گھر عوام سے تعلق جڑا رہے گا. کامران ٹیسوری
اعظم خان کو سی پی ایل 2023 کیلئے گیانا ایمازون واریئرز نے چن لیا
قرض پروگرام کےحصول کیلئے وزیر اعظم نےاہم کردارادا کیا. اسحاق ڈار
نرس کے ساتھ زیادتی،ڈاکٹر نے نازیبا ویڈیو بھی بنا لی
چین نے پاکستان کو ڈیفالٹ ہونے سے بچایا،سری لنکن صدر نے بھی "مدد”کی وزیر اعظم
بھارت میں جانوروں کے ساتھ جنسی تعلقات قائم کرنے کے واقعات میں اضافہ
وزیراعظم نے ایف سی اور رینجرز کی تنخواہیں پاک فوج کے برابر کردیں

خیال رہے کہ اس سے قبل وزیراعظم شہباز شریف نے ایف سی اور رینجرز کے افسران اور جوانوں کو پاک فوج کے برابر تنخواہیں دینے کا اعلان کیا تھا جبکہ وزیراعظم شہباز شریف نے عید کا پہلا روز سرحدوں کی حفاظت کرنے والے افسران اور جوانوں کے ساتھ گزارا تھا، وفاقی وزراء اور آرمی چیف جنرل عاصم منیر بھی ان کے ہمراہ تھے۔

Shares: