ایل پی جی کی قیمتوں میں کمی واقع

0
51
LPG

حکومت نے عوام کو ریلیف دیتے ہوئے ایل پی جی کی قیمتوں میں نمایاں کمی کردی ہے جبکہ آئل اینڈگیس ریگولیٹری اتھارٹی اوگرا کے نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی 19 روپے 45 پیسے فی کلو سستی کر دی گئی نوٹیفکیشن کے مطابق یکم جولائی سے صارفین کیلئے ایل پی جی کی قیمت میں 19.45 روپے فی کلوگرام تک کمی کردی گئی ہے، صارفین کیلئے 11.8 کلوگرام کے ایل پی جی سلنڈر کی قیمت 2321.67 روپے سے کم کرکے 2092.13 روپے کردی گئی ہے۔

اوگرا نوٹیفکیشن کے مطابق کنزیومر پرائس کےعلاوہ ایل پی جی کی پروڈیوسر پرائس میں بھی 19.45 روپے فی کلوگرام تک کمی کی گئی ہے اور پروڈیوسرزکیلئے 11.8 کلوگرام کے ایل پی جی سیلنڈر کی 1834.33 قیمت روپے سے کم کرکے 1604.79 روپے کردی گئی ہے۔

مزید یہ بھی پڑھیں؛
قرض پروگرام کےحصول کیلئے وزیر اعظم نےاہم کردارادا کیا. اسحاق ڈار
نرس کے ساتھ زیادتی،ڈاکٹر نے نازیبا ویڈیو بھی بنا لی
چین نے پاکستان کو ڈیفالٹ ہونے سے بچایا،سری لنکن صدر نے بھی "مدد”کی وزیر اعظم
بھارت میں جانوروں کے ساتھ جنسی تعلقات قائم کرنے کے واقعات میں اضافہ
وزیراعظم نے ایف سی اور رینجرز کی تنخواہیں پاک فوج کے برابر کردیں

یاد رہے کہ اس سے قبل روس سے مائع پیٹرولیم گیس ( ایل پی جی) کی پہلی کھیپ طورخم بارڈر کے راستے پاکستان پہنچ گئی تھی جبکہ ایل پی جی کارگو 10 ٹینکرز پر مشتمل ہے جو روس سےخریدی گئی ایک لاکھ 10 ہزار ٹن ایل پی جی کا حصہ تھا۔ روس سے ایل پی جی پہلے ریل کے ذریعے ازبکستان پہنچائی گئی جہاں سے ٹینکرز کے ذریعے افغانستان کے راستے پاکستان پہنچائی گئی۔

خیال رہےکہ اس سے قبل خام تیل لےکر روسی جہاز ’پیور پوائنٹ‘ کراچی بندرگاہ پہنچا تھا، 183 میٹر لمبے روسی جہاز پیور پوائنٹ میں 45 ہزار میٹرک ٹن تیل لدا ہے۔ ریفائنری ذرائع کےمطابق روس سے آنے والے خام تیل کے جہاز سےخام تیل نکالنےکا کام جاری ہے، خام تیل کی ریفائنری میں منتقلی آج مکمل ہوجائےگی۔ وزیر مملکت برائے پیٹرولیم مصدق ملک کا کہنا تھا کہ ہمارا روس کے ساتھ ابھی ایک لاکھ ٹن تیل کی خریداری کا معاہدہ ہوا ہے جو کہ دو جہازوں میں آنا تھا، ایک جہاز آچکا ہے، دوسرا جہاز بھی ایک ہفتے میں پہنچ جائےگا۔

Leave a reply