امریکی صدر جو بائیڈن اپنی پیرانہ سالی کی وجہ سے اکثر ایسی حرکات کر گذرتے ہیں جو ان کے صدارتی اقدامات سے زیادہ ان کی انوکھی حرکتیں توجہ کا مرکز رہتی ہیں۔ حال ہی میں ایک ٹی وی انٹرویو میں صدر جو بائیڈن نے روایتی عجلت کا مظاہرہ کرتے ہوئے انٹرویو کے اختتام کے پروٹوکول کا خیال رکھے بغیر سٹوڈیو چھوڑ کر سوشل میڈیا پر ایک نیا موضوع بحث کے لیے چھوڑ دیا۔
Joe Biden awkwardly stands up and walks off the set of his MSNBC interview instead of waiting for the segment to go to commercial. pic.twitter.com/MHcJ1ALmKQ
— Townhall.com (@townhallcom) June 29, 2023
عالمی ادارے کی خبر کے مطابق امریکی صدر جو بائیڈن نے MSNBC ٹی وی نیٹ ورک کے ساتھ اپنے انٹرویو کے دوران عجیب رویے کا اظہار کرتے ہوئے انٹرویو ختم ہونے کے ساتھ ہی اٹھ کر چلے گئے اور ان کے انٹرویو کی نشریات روکنا پڑیں۔ عام طور پر ہوتا یہ ہے کہ کسی بھی انٹرویو میں مہمان کو اس وقت تک اپنی نشتپ بیٹھنا ہوتا ہے جب اینکر اختتامی الفاظ نہ بول دے۔ اس انٹرویو میں ایسا نہیں ہوا۔ خاتون اینکر شکریے کے الفاظ ادا کرتی رہی اور صدر صاحب اٹھ کر چلتا بنے۔
براہ راست نشر ہونے والی فوٹیج میں انٹرویو کے اختتام پر ان کے عجیب وغریب رویے کو دکھایا گیا ہے۔ یہ انٹرویو تقریباً 20 منٹ تک جاری رہا۔ اینکر نکول والیس نے ایک اختتامی جملے کے ساتھ میٹنگ کا اختتام کیا جب بائیڈن فوٹو اسٹوڈیو میں ان کے پیچھے جا رہے تھے۔ ٹی وی اینکر نے ناظرین کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ”دور مت جاؤ” جب کہ بائیڈن اس کے پیچھے پیچھے چلے گئے۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
ایل پی جی کی قیمتوں میں کمی واقع
گورنر ہاﺅس ہو یا میرا اپنا گھر عوام سے تعلق جڑا رہے گا. کامران ٹیسوری
اعظم خان کو سی پی ایل 2023 کیلئے گیانا ایمازون واریئرز نے چن لیا
قرض پروگرام کےحصول کیلئے وزیر اعظم نےاہم کردارادا کیا. اسحاق ڈار
نرس کے ساتھ زیادتی،ڈاکٹر نے نازیبا ویڈیو بھی بنا لی
چین نے پاکستان کو ڈیفالٹ ہونے سے بچایا،سری لنکن صدر نے بھی "مدد”کی وزیر اعظم
بھارت میں جانوروں کے ساتھ جنسی تعلقات قائم کرنے کے واقعات میں اضافہ
وزیراعظم نے ایف سی اور رینجرز کی تنخواہیں پاک فوج کے برابر کردیں
ٹی وی کا مہمان عام طور پر اپنی نشست چھوڑنے سے پہلے نشریات کے منقطع ہونے تک انتظار کرتا ہے، لیکن بائیڈن جیسے ہی جلدی میں سوالات ختم ہو گئے وہاں سے چلے گئے۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی اس ویڈیو میں امریکیوں میں امریکی صدر کا بھرپور مذاق اڑایا ہے۔ سابق ریپبلکن گورنر سکاٹ واکر نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ ویڈیو کو دیکھ کر صدر بائیڈن کی صدارت کا اندازہ لگا لینا چاہیے۔