سپریم کورٹ لاہوررجسٹری سے ویڈیولنک کے ذریعے قتل کیس کی سماعت ہوئی

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سپریم کورٹ نے ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قراردیتے ہوئے ملزم سیف اللہ کو بری کر دیا ، عدالت نےشک اورجھوٹی گواہی کی بنا پرملزم کوبری کیا ٹرائل کورٹ نے ملزم سیف اللہ کو سزائے موت کی سزادی تھی، ہائیکورٹ نے سزائے موت عمر قید میں تبدیل کر دی تھی

نواز شریف اثاثے چھپانے پر نااہل ہوئے،غلط بیان حلفی جرم ہے، سپریم کورٹ

چیف جسٹس نے سماعت کے دوران ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ مقتول کاباپ ہی مدعی بن گیا،سچی گواہی نہیں دی،ہمارے کلچر میں مردے کی آنکھیں اور منہ بند کیا جاتا ہے، مقتول کے باپ نے ساری کہانی جھوٹی بیان کی، ایسے جھوٹے گواہوں کا کیا کیا جائے؟

کے پی کے میں شجرکاری پرسپریم کورٹ کے ریمارکس جان کر ہوں حیران

نہ اسلام جھوٹ کی اجازت دیتا ہے اور نہ قانون، چیف جسٹس کے قتل کیس میں ریمارکس

چیف جسٹس نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ باپ کے سامنے بیٹے کی لاش پڑی ہے اور وہ جھوٹ بول رہا ہے،عدالت میں حلف اٹھا کر موقع پر موجود ہونے کا جھوٹ بولا، مقتول کے باپ نے حقیقت چھپا کر جھوٹی گواہی دی، جب انسان غلط کام کرتا ہے تو کچھ نہ کچھ غلط ہو جاتا ہے،یہ اللہ تعالیٰ کا نظام ہے جھوٹ کبھی نہیں چھپتا ،گواہ نے کہا 2 فائر ہوئے ایف آئی آر اور ریکارڈ سے ایک فائر ثابت ہوا، مدعی نے خود کہا دیر سے پہنچا اس کے باوجود جھوٹی گواہی دی،

نفرت انگیزمواد پھیلانے کے مجرم کی بریت کی درخواست مسترد

سپریم کورٹ میں بحریہ ٹاؤن کی جمع ہونے والی رقم، وفاقی حکومت نے بڑا مطالبہ کر دیا

سرکاری وکیل نے کہا کہ سامنے درس گاہ تھی جہاں10 ہزار کے قریب بچے حفظ کرتے ہیں،چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ نے کہا کہ کاش کوئی دین دار انسان سچا گواہ بن جاتا، جس مسجد میں حفظ کر رہے ہیں وہاں لکھا ہوتا ہے شہادت کو مت چھپاؤ،ایسے حفظ کا کیا فائدہ کہ سچ ہی نہ بولا جائے، مسجد میں لکھا ہوتا ہے اللہ کے لیےسچے گواہ بن جاؤ،

 

جرم کے بعد کسی شخص کوکیا فورس میں بھرتی کیا جاسکتا ہے؟ سپریم کورٹ

Shares: