توشہ خانہ کیس ، ٹرائل کورٹ کا فیصلہ چیلنج کرنے کی درخواست کل سماعت کیلئے مقرر کر دی گئی،
اسلام آباد ہائی کورٹ نے درخواست کل اعتراضات کے ساتھ مقرر کردی ،اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق کل چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست پر سماعت کرینگے ،رجسٹرار آفس نے کیس مقرر کرنے کی کازلسٹ جاری کردی درخواست میں 8 جولائی کا سیشن کا فیصلہ کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے،
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے توشہ خانہ کیس سے متعلق ٹرائل کورٹ کے فیصلے کیخلاف ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا، چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے خواجہ حارث کے ذریعے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی ،عمران خنا کی جانب سے عدالت میں دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ توشہ خانہ کیس سے متعلق الیکشن کمیشن کی شکایت 120 دن میں دائر نہیں کی گئی کیس ٹرائل کورٹ کو بھجواتے ہوئے قانون کے مطابق طریقہ کار بھی نہیں اپنایا گیا توشہ خانہ کیس کو قابل سماعت قرار دینے کا ٹرائل کورٹ کا فیصلہ خلاف قانون ہے ،
اسلام آباد ہائیکورٹ میں عمران خان کی جانب سے دائر درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ ٹرائل کورٹ کے فیصلے کو کالعدم قرار دیا جائے
واضح رہے کہ چئیرمین تحریک انصاف عمران خان کے خلاف توشہ خانہ کیس قابل سماعت قرار دے دیا گیا تھا عمران خان کی درخواست مسترد کر دی گئی،عدالت نے توشہ خانہ فوجداری کیس کے ٹرائل کیلئے گواہان کو طلب کر لیا ،12 جولائی سے توشہ خانہ ٹرائل کا آغاز ہو گا
قیام پاکستان سے اب تک توشہ خانہ کے تحائف کی تفصیلات کا ریکارڈ عدالت میں پیش
نیب ٹیم توشہ خانہ کی گھڑی کی تحقیقات کے لئے یو اے ای پہنچ گئی،
وفاقی دارالحکومت میں ملزم عثمان مرزا کا نوجوان جوڑے پر بہیمانہ تشدد،لڑکی کے کپڑے بھی اتروا دیئے
بزدار کے حلقے میں فی میل نرسنگ سٹاف کو افسران کی جانب سے بستر گرم کی فرمائشیں،تہلکہ خیز انکشافات
10جولائی تک فیصلہ کرنا ہے،آپ کو 7 اور 8 جولائی کے دو دن دیئے جا رہے ہیں