باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ضلع خبیر کے باڑہ بازار میں تھانے کے قریب دھماکا ہو اہے،

دھماکے کے نتیجے میں چار اہلکار شہید اور آٹھ افراد زخمی ہو گئے ہیں، ذخمیوں کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، پولیس اور سیکورٹی اداروں کی نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی، جائے وقوعہ کو سیل کر دیا گیا،دھماکے کے بعد فائرنگ کی آوازیں بھی سنی گئی ہیں،دھماکے بعد باڑہ بازار کو بند کر دیا گیا سکیورٹی اہلکاروں نے دھماکے کی جگہ کو گھیرے میں لے لیا ، پولیس کے مطابق دھماکا بظاہر خودکش لگ رہا ہے۔ علاقے میں بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کر لیا گیا۔ ریسکیو1122 کی ٹیم عمارت کی چھت گرنے سے نیچے دب جانے والے شخص کو نکالنے میں مصروف ہے

ترجمان پولیس کے مطابق باڑہ میں دھشت گردوں کی جانب سے ممکنہ طور ہر خودکش حملہ کیا گیا، دو حملہ آوروں نے گیٹ سے اندر جانے کی کوشش کی، گیٹ ہر موجود اہلکاروں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے دونوں کو گیٹ ہر ہی روک دیا، حملہ آوروں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلہ میں چار اہلکارون کی موت ہوئی ایک زخمی اہلکار کی حالت تشویشناک ہے، دونوں حملہ آوروں کی جانب سے فائرنگ اور بعد ازاں دھماکے کئے گئے، دھماکہ کی وجہ سے بلڈنگ اور گیٹ کو نقصان پہنچا،حملہ آوروں نے اندر جانے میں ناکامی پر خود کو اڑا دیاحتمی طور پر تفتیش کے بعد ہی کچھ کہنا ممکن ہوگا

انٹیلی جنس اداروں کی جانب سے حملے کی پیشگی اطلاع کی وجہ سے پولیس اسٹیشن کا عملہ پورے طریقے سے الرٹ تھا,موقع پر موجود سپاہی نے بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے حملے کو ناکام بنایا ، واقعے میں دو حملہ آور ملوث تھے دونوں حملہ آوروں نے پولیس سٹیشن میں داخل ہونے کی کوشش کی جبکہ ڈیوٹی پر موجود سپاہی نے ایک حملہ آور کو زخمی کیا پولیس سٹیشن میں داخل ہونے کی کوشش کو ڈیوٹی پر موجود سپاہی نے ناکام بنایا پولیس اسٹیشن میں داخلہ نہ ملنے پر حملہ آور نے باہر ہی دھماکہ کر دیا ،قانون نافذ کرنے والے اداروں کی بروقت کاروائی کی وجہ سے آج شہر ایک بڑی تباہی سے بچ گیا قانون نافذ کرنے والے ادارے ملک میں امن قائم کرنے کے لیے اسی طرح جان کی پرواہ نہ کرتے ہوئے اپنے فرائض سر انجام دیتے رہیں گے

وزیرِ اعظم شہباز شریف کی ضلع خیبر کے باڑہ بازار میں دھماکے کی شدید مذمت.

وزیرِ اعظم نےواقعے میں پولیس اہلکار کی شہادت پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہارکیا،وزیرِ اعظم نے شہید کیلئے مغفرت اور اہلِ خانہ کیلئے صبر جمیل کی دعا کی اوروزیرِ اعظم نے زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ پولیس اہلکاروں نے مشتبہ افراد کو روک کر اور اپنی جانوں پر کھیل کر دھشتگردوں کے ناپاک عزائم کو ناکام بنایا.
قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار اپنی جان پر کھیل کر عوام کی حفاظت یقینی بناتے ہیں.مجھ سمیت پوری قوم پولیس کے بہادر سپوتوں کو خراج تحسین پیش کرتی ہے.

باڑہ بازار میں تحصیل کمپاونڈ میں دھماکے میں جاں بحق اہلکاروں کی تعداد 4 ہوگئی۔ 8زخمی زیر علاج ۔آپریشن تاحال جاری ہے 80 فیصد ایریا کلئیر کردیاگیا،

درخواستیں دائر کرکےآپ بھی اپناغصہ ہی نکال رہے ہیں،عدالت کا پی ٹی آئی وکیل سے مکالمہ

کیا آپ کو علم ہے کہ سپریم کورٹ کے ملازمین بھی نہیں پہنچ سکے،عدالت

کارکن تپتی دھوپ میں سڑکوں پرخوار،موصوف ہیلی کاپٹر پرسوار،مریم کا عمران خان پر طنز

پی ٹی آئی رہنماؤں کیخلاف مقدمات درج کر لئے

پولیس پہنچی تو میاں محمود الرشید گرفتاری کے ڈر سے سٹور میں چھپ گئے

Shares: