کاجول اپنی بیٹی کو کیا دعا دیتی ہیں ؟

میں خوش نصیب ہوں مجھے میرے جیسی ہی بیٹی ملی ہے
kajol

اداکارہ کاجول نے اپنے حالیہ انٹرویو میں اپنی ماں تنوجا، اور بیٹی نیسا دیوگن کے ساتھ اپنے تعلقات کے بارے میں کھل کر بات کی ہے. انہوں نے کہا کہ مجھے اب وہ نصیحتیں یاد آتی ہیں جو میری والدہ بچپن میں مجھے کیا کرتی تھیں. کاجول نے کہا کہ میری والدہ مجھے کہا کرتی تھی کہ میری دعا ہے کہ تمہیں تمہاری جیسی ہی بیٹی ملے اور میں خوش نصیب ہوں کہ مجھے میرے جیسی ہی بیٹی ملی ہے بلکہ میں اب اپنی بیٹی کو دعا دیتی ہوں کہ اسکو اسکے جیسی بیٹی ملے. انہوں نے کہا کہ میری بیٹی بالکل میرے جیسی ہے اور مجھے لگتا تھا کہ میں اپنے جیسی اپنی بیٹی کو نہیں سنبھال پائوں گی.

کاجول نے کہا کہ ”میری بیٹی بہت ہی تابعدار ہے وہ اپنے خاندان کی روایات کو آگے لیکر چلنے کی قائل ہے” وہ کوئی ایسا کام نہیں‌کرتی جس کے لئے اسکو جوابدہ ہونا پڑے اس نے ہمیشہ میری عزت رکھی ہے. مجھے اپنی بیٹی سے آج تک یہ پوچھنے کی ضرورت پیش نہیں آئی کہ تم کب کیوں کہاں سے آئی ہو.یاد رہےکہ آج کل کاجول اور اجے دیوگن کی علیحدگی کی خبریں گرد ش کررہی ہیں تاہم ان دونوں کی جانب سے ایسی خبروں کی نہ تردید کی گئی ہے نہ تصدیق. لیکن کہا جا رہا ہے کہ دونوں الگ الگ گھروں میں رہ رہے ہیں.

سنی دیول اور امیشا پٹیل کی غدر ٹو کا ٹریلر 27 جولائی کو ریلیز ہو گا

فیروز خان نے سابقہ اہلیہ کے حوالے سے اپنے مداحوں سے کیا ریکوسیٹ کر دی ؟‌

کراچی لاہور سے دو سو سال پیچھے ہے آغا علی

 

Comments are closed.