روہت شیٹی کا شمار بالی وڈ کے نامور ڈائریکٹرز میں ہوتا ہے ، وہ خطروں کے کھلاڑی جیسے رئیلٹی شو کو بھی ہوسٹ کر چکے ہیں. ان کے کریڈٹ پر کئی سپر ہٹ فلمیں لیکن حال ہی میں ان کی فلم سرکس ناکامی سے دوچار ہو ئی ہے ، اس حوالے سے روہت شیٹی نے اپنے حالیہ انٹرویو میں‌کہا ہے کہ میں‌ اپنی فلم سرکس کی باکس آفس پر ناکامی پر مایوس نہیں ہوں اور نہ میں ایسی چیزوں سے فرار حاصل کرتا ہوں۔ روہت شیٹی نے کہا کہ کافی محنت کر کے یہ فلم تیار کی لیکن اسکے باوجود وہ اس صورتحال سے مایوس نہیں ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ..وہ کسی کو ناکامی کا ذمہ دار ٹھہرانے پر یقین نہیں رکھتے”۔انہوں نے کہاکہ ہم سب ایک ٹیم کی صورت میں‌کام کرتے ہیں اور سب ہی محنت کرتے ہیں اگر فلم نہیں چلتی تو اسکا ذمہ دارا کوئی ایک شخص نہیں ہوتا ، کامیابی جیسے پوری ٹیم کی ہوتی ہے ، ویسے ہی ناکامی بھی پوری ہی ٹیم کی ہوتی ہے، یاد رہے کہ انگلش ادیب ولیم شیکسپئر کے کھیل پر بنائی گئی فلم سرکس گزشتہ برس دسمبر میں ریلیز ہوئی تھی۔ اس فلم پر نہ صرف فلمی نقادوں نے کافی تنقید کی بلکہ فلم بین بھی تھیٹر سے دور رہے۔

سنی دیول اور امیشا پٹیل کی غدر ٹو کا ٹریلر 27 جولائی کو ریلیز ہو گا

فیروز خان نے سابقہ اہلیہ کے حوالے سے اپنے مداحوں سے کیا ریکوسیٹ کر دی ؟‌

کراچی لاہور سے دو سو سال پیچھے ہے آغا علی

Shares: