موٹر سائیکل پر گشت کے دوران جرائم پیشہ عناصر سے پولیس مقابلے کے دوران شاہین فورس کے شہید ہونیوالے پولیس اہلکار عدنان ولد عبدالمجید کی نماز جنازہ پولیس ہیڈکوارٹر ساؤتھ گارڈن میں ادا کردی گئی۔اس موقع پر پولیس کے چاک و چوبند دستے نے شہید سلام پیش کیا اور پھولوں کی چادر چڑھائی۔
نماز جنازہ میں آئی جی سندھ غلام نبی میمن،ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو،ڈی آئی جی ساؤتھ ،ایس ایس پی ساؤتھ سمیت دیگر سینئر پولیس افسران اور شہید کانسٹیبل کے ورثاء، رشتداران،دوست احباب اور اہل علاقہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
آئی جی سندھ نے جنازے میں شریک شہید کے ورثاء سے اظہار تعزیت کی اور عوام کے جان و مال کی خاطر قیمتی جان کا نذرانہ دینےپر خراج عقیدت پیش کیا۔انہوں نے موقع پر موجود افسران کو شہید کے قانونی ورثاء کے لیئے مروجہ مراعات کے حوالے سے تمام تر ضروری دستاویزی امور کو جلد مکمل کرنیکے احکامات دیئے۔
شہید کانسٹیبل عدنان کی عمر 19 سال تھی اور شاہ رسول کالونی کراچی کا رہائشی تھا،شہید کے سوگواران میں والدین اور تین بھائیوں کے علاوہ ایک بہن شامل ہے۔شہید کی تدفین ڈیفنس فیز سیون میں واقع قبرستان میں کی جائیگی۔
جنسی طور پر ہراساں کرنے پر طالبہ نے دس سال بعد ٹیچر کو گرفتار کروا دیا
غیر ملکی خاتون کے سامنے 21 سالہ نوجوان نے پینٹ اتاری اور……خاتون نے کیا قدم اٹھایا؟
بیوی طلاق لینے عدالت پہنچ گئی، کہا شادی کو تین سال ہو گئے، شوہر نہیں کرتا یہ "کام”
50 ہزار میں بچہ فروخت کرنے والی ماں گرفتار