پیپلز پارٹی کی حکومت پولیس اہلکاروں کی فلاح و بہبود کے لیے اقدامات کرے گی
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ملک بھر میں آج یوم شہداء پولیس منایا گیا

پی پی پی چیئرمین و وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے یومِ شہداء پولیس پر پیغام جاری کیا ہے،پی پی پی چیئرمین نے پاکستان پولیس کے شہداء کو خراج عقیدت، شہداء کے خاندانوں سے یکجہتی کا اظہار کیا ہے، وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ قومی تاریخ امن و امان کے قیام اور استحکام کے لیے پولیس اہلکاروں کی بے مثال قربانیوں کی لازوال داستانوں سے لبریز ہے ،پولیس کے شہداء صرف ایک محکمے کے نہیں، پوری قوم کے ہیرو اور شہداء ہیں ،دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ،شہریوں کی جان ومال اور عزت و آبرو کے تحفظ کے حوالے سے پولیس کی اہمیت و افادیت اور کلیدی کردار پر کوئی دو رائے نہیں ،پیپلز پارٹی کی صوبائی حکومت نے سندھ میں پولیس شہداء کے خاندانوں اور زخمیوں کے لیے امدادی رقم میں اضافہ کیا ہے ،حکومتِ سندھ کے شہداء اور زخمی اہلکاروں کے لیے اٹھائے گئے دیگر اقدامات بھی قابلِ تعریف ہیں ، آئندہ عام انتخابات جیتنے کے بعد بننے والی پیپلز پارٹی کی حکومت محکمہ پولیس کو جدید خطوط پر استوار کرے گی ،پیپلز پارٹی کی حکومت پولیس اہلکاروں کی فلاح و بہبود کے لیے بھی مزید اقدامات کرے گی

قیام پاکستان سے اب تک توشہ خانہ کے تحائف کی تفصیلات کا ریکارڈ عدالت میں پیش

نیب ٹیم توشہ خانہ کی گھڑی کی تحقیقات کے لئے یو اے ای پہنچ گئی، 

وفاقی دارالحکومت میں ملزم عثمان مرزا کا نوجوان جوڑے پر بہیمانہ تشدد،لڑکی کے کپڑے بھی اتروا دیئے

بزدار کے حلقے میں فی میل نرسنگ سٹاف کو افسران کی جانب سے بستر گرم کی فرمائشیں،تہلکہ خیز انکشافات

10جولائی تک فیصلہ کرنا ہے،آپ کو 7 اور 8 جولائی کے دو دن دیئے جا رہے ہیں 

آپ یہ کہہ رہے ہیں کہ روزانہ کی بنیاد پر جج جو کیس سن رہے ہیں وہ جانبداری ہے ؟

نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے یوم شہداء پر پولیس افسروں ا ورجوانوں کی عظم قربانی پر زبردست خراج عقیدت پیش کیا اور کہا ہے کہ پنجاب حکومت شہداء کے خاندانوں کے ساتھ کھڑی ہے اور کھڑی رہے گی، پنجاب حکومت شہید پولیس اہلکاروں کے خاندانوں کو تنہا نہیں چھوڑے گی،

یوم شہدا ئے پولیس کے موقع پرمحسن نقوی نے یادگار شہدا پر حاضری دی ، پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی، محسن نقوی نے کہا کہ عوام کے جان ومال کے تحفظ کے لئے اپنی جانیں دینے والے پولیس افسران اورجوانوں کی جرات کو سلام پیش کرتا ہوں، پولیس کے شہداء ہمارا مان ہیں، یوم شہدائے پولیس بہادر سپوتوں کی عظیم قربانیوں کو یاد کرنے کا دن ہے،انہوں نے کہا کہ شہداء پولیس کی لازوال قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، پنجاب حکومت شہید پولیس افسروں اور جوانوں کے اہل خانہ سے بھی مکمل یکجہتی کااظہار کرتی ہے،محسن نقوی کا کہنا تھا کہ شہداء کے خاندانوں کی دیکھ بھال ہماری ذمہ داری بھی ہے اور فرض بھی۔ جسے ہر صورت پورا کیا جائے گا،

اگلے 30 دنوں میں شہدا کے ورثا جن کے پاس گھر نہیں تھا ان کو گھر دیں گے،آئی جی پنجاب
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے یوم شہداء پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قسم ہے اس وقت کی جب آپ ڈیوٹی کے لئے نکلتے ہیں، قسم ہے اس وقت کی جب ملک و قوم کی حفاظت کے لئے آپ کا خون اس ارض پاک پر گرتا ہے،ہم نہیں رکیں گے آج اس 24 گھنٹے میں شہدا اور فورس کی فیملیز کے لئے 01 کروڑ 25 لاکھ ویلفیئر کے لئے اکٹھا کر رہے ہیں،فورس کئ ویلفیئر پر 65 لاکھ روپے روزانہ خرچ کر رہے ہیں ،ہر کانسٹیبل کی ہیلتھ، بچوں کی ایجوکیشن کے وعدے پورے کر رہے ہیں،آج 2017 سے پہلے کے شہید کے ورثا کے لئے گھر کا وعدہ بھی پورا ہو رہا ہے، شہدا کلیم پر 800 بھرتیاں ہو چکی ہیں، ہر شہید کے بچے کو 10 نمبر اضافی دیے رہے ہیں،ہم نے شہدا کے ورثا کی بہبود کے لئے اپنی تنخواہوں سے انڈوومنٹ فنڈ بنایا،ہر شہید کے بچے کو نوکری دیں گے، ویلفیئر کے پیسے سے آج شہدا کے بچوں کو لیپ ٹاپ دے رہے ہیںدوران سروس حادثات کا شکار ٹریفک افسران اور دیگر پولیس ملازمین کو 01 کروڑ روپے ملیں گے، پولیس ملازمیں اور اہل خانہ کے لئے علاج معالجے کے لئے بہترین ہیلتھ اداروں سے معاہدے کر لئےہیں پولیس سٹیشن میں انصاف دیں، تھانوں کو صاف رکھیں، ٹریفک لائسنسنگ کی سہولیات دیں، شہریوں کو عزت و احترام دیں ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کو 01 کروڑ لوگوں کا ڈیٹا دے رہے ہیں، ان سے ہماری خدمات بارے پوچھیں،نہ ہم دہشت گردوں سے ڈرتے ہیں، نہ مذہبی جنونیوں سے ڈرناہے، سوشل میڈیا کے بدمست ہاتھیوں سے لڑنا ہے،ہم عزت تکریم احترام سے پہچانے جائیں گے،ہم نے ایک ایک زخمی جوان کا خیال رکھنا ہے،نہ ہم شکست مانتے ہیں نہ مانیں گے، پولیس کرپٹ نہیں ہے، 160 ارب کے بجٹ کا حساب دیں گے،نہ ہم تنقید سے ڈریں گے، ہم ہمت کے ساتھ اس ملک کو محفوظ بنا کے دکھائیں گے،ٹرانسجینڈرز اور مظلوم طبقے کو پولیس تحفظ مراکز مدد فراہم کر رہے ہیں،خدمت مراکز، تھانوں، لائسنسنگ سنٹرز، کچہ کے علاقے میں ، سڑکوں، گلیوں میں فرائض انجام دیتے رہیں گے اگلے 30 دنوں میں شہدا کے ورثا جن کے پاس گھر نہیں تھا ان کو گھر دیں گے،

ایس ایس پی ویسٹ فیصل بشیر میمن نے 04 اگست یومِ شہداء پولیس کے موقع پر شہداء پولیس کی دہلیز پر جاکر ان کی فیملیز سے ملاقات کی۔شہداء کی فیملیز کو پھول اور تحائف پیش کئے گئے اور انہیں ہر سکھ اور دکھ میں محکمہ پولیس کی جانب سے ہر ممکنہ تعاون کی یقین دہانی کروائی۔اس موقع پر ایس ایس پی نے کہا کہ کسی بھی فورس کا اثاثہ اس کے شہداء ہوتے ہیں جن کی لازوال قربانیاں ہمیشہ زندہ رہتی ہیں۔آج شہر میں امن و امان ہے تو اس کے پیچھے شہداء کا لہو شامل ہے جو محکمہ پولیس نے اپنے فرائض کے دوران بلا خوف و خطر شہر میں قیامِ امن کے لئے بہایا ہے۔پولیس سمیت قانون نافذ کرنے والے تمام اداروں سے وابستہ غازیوں اور شہیدوں پر پوری قوم کو فخر ہے کیونکہ امن کا قیام اِنہی غازیوں اور شہیدوں کی قربانیوں کا ثمر ہے۔

Shares: