محفل تھیٹر کے پروڈیوسر سید محمد یوسف حج بیت اللہ کی سعادت حاصل کرکے لاہور پہنچ گئے۔محفل تھیٹر آمد پر انہیں پھولوں کے ہار پہنائے گئے اور حج کی سعادت حاصل کرنے پر مبارکباد دی گئی۔
اس موقع پر اداکارہ خوشبو خان ،آشا چوہدری، ڈاکٹر اجمل ملک ،عقیل حیدر،حیدر گجر،توقیر زیدی،اشفاق چوہدری،عظیم وکی،پرویز خان،توفیق شاہ،ساقی خان،رضی خان سمیت دیگر فنکاروں نے محمد یوسف کو ہار پہنائے۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے پروڈیوسر محمد یوسف نے کہا کہ میں بہت خوش قسمت ہوں کہ اللہ پاک نے مجھے حج کی سعادت کروائی۔ اپنے فنکاروں کا شکریہ ادا کرتا ہوں جو مجھ سے محبت کرتے ہیں.
”خوشبو خان نے کہا کہ خوش قسمت ہوتے ہیں وہ لوگ جن کو خدا کے گھر سے بلاوا آتا ہے” . ہم سب کو چاہیے کہ ہم سب ایک دوسرے کے لئے آسانیاں پیدا کریں اور کسی کے لئے بھی تکلیف باعث نہ بنیں خدا کی ذات نے ہمیں بہت نوازا ہے لہذا ہمیں یہ بھی دھیان رکھنا چاہیے کہ ہمارے اردگرد کون ایسا ہے جس کو مدد کی ضرورت ہے ، خوشبو خان نے مزید کہا کہ محمد یوسف یقینا ایک عاجز انسان ہونے کے ساتھ ساتھ خدا ترس بھی ہیں. میری دعا ہے کہ ہم سب مل کر فن کی خدمت کرتے رہیں.