باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شہر قائد کراچی میں بیوی نے بھائی اور بیٹی کے ساتھ ملکر شوہر کو قتل کر کے لاش کے ٹکڑے کر دیئے
واقعہ کراچی کے علاقے لیاری،کلا کوٹ میں پیش آیا جہاں بیوی نے اپنے ہی شوہر کو قتل کیا، لاش کے ٹکڑے کئے اور پھر اسکے بعد ٹکڑوں کو تیزاب میں جلانے کی کوشش کی ،پولیس نے تینوں ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے،پولیس حکام کے مطابق کلاکوٹ میں تین دن پہلے ایک لاش ملی تھی جس کی شناخت 60 سالہ اسلم کے طور پر ہوئی، اسلم کو اسکی بیوی نے قتل کیا، پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے اسلم کی بیوی سیما، بیٹی امبر اور سالے فیصل کو تحویل میں لے لیا ہے،
پولیس حکام کے مطابق ملزمان نے تیز دھار آلے کے ساتھ انتہائی بے دردری سے مقتول کو قتل کیا، قتل کرنے کے بعد تیز دھار آلے سے لاش کے ٹکڑے کئے گئے اور پھر انکو تیزاب ڈال کر جلانے کی کوشش بھی کی گئی تھی،
واضح رہے کہ اسلم نے دو شادیاںکر رکھی تھیں اور سیما سے اسکی دوسری شادی تھی، سیما سے اسکی تین بیٹیاں تھیں، پہلی بیوی سے اسلم کے 11 بچے ہیں جو اولڈ گولیمار میں مقیم ہیں، اسلم کے قتل کا مقدمہ اسکے بھائی کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے،
غیر ملکی خاتون کے سامنے 21 سالہ نوجوان نے پینٹ اتاری اور……خاتون نے کیا قدم اٹھایا؟
بیوی طلاق لینے عدالت پہنچ گئی، کہا شادی کو تین سال ہو گئے، شوہر نہیں کرتا یہ "کام”
50 ہزار میں بچہ فروخت کرنے والی ماں گرفتار
خاتون کی لاش کے کئے 56 ٹکڑے، ٕگوشت بھی کھایا ، ملزمان کا تہلکہ خیز انکشاف
گرل فرینڈ کی لاش کے 35 ٹکڑے کرنیوالے ملزم نے کیا عدالت میں جرم کا اعتراف