چارسدہ: تھانہ سروکلے کی حدود میں جواں سالہ لڑکی کے پراسرار طور پر غائب ہونے کا ڈراپ سین ہو گیا
سروکلے پولیس نے جواں سالہ لڑکی کا پر اسرار طور پر غائب ہونے اور ان کے قتل کا سراغ لگا کر ملزم کو گرفتارکرلیا ہے۔ملزم مقتولہ کا شوہر نکلا۔ دوران تحقیقات ملزم نے اصل حقائق اگل دیئے، ملزم کے قبضہ سے اسلحہ بھی برآمد۔ مزید تفتیش جاری ہے
پولیس تھانہ سروکلے کو رشکئی بانڈہ سے جواں سالہ لڑکی کی غائب ہونے کے الگ الگ دو رپورٹ موصول ہوئیں، لڑکی کے بھائی کے مطابق بہن کی شادی چند دن قبل ناصر ولد یوسف شاہ ساکن رشکئی بانڈہ سے ہوئی تھی جس کے زندہ یا مردہ ہونے کا کوئی معلومات نہیں ہے جبکہ لڑکی کے شوہر ناصر کے رپورٹ کے مطابق لڑکی گھر سے نکل کر خود کہی چلی گئی ہے۔ پولیس تھانہ سروکلے نے سراج ولد مہردل ساکن ظریف کور یکہ غنڈ کی مدعیت پر اغوائیگی کا مقدمہ درج رجسٹرڈ کرکے تفتیش شروع کی۔ دوران تفتیش پولیس کو لڑکی کی نعش ملی۔
واقعات کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے ریجنل پولیس آفیسر مردان محمد سلیمان اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چارسدہ محمد عارف نے ڈی ایس پی شبقدر کو اصل حقائق منظر پر عام لانے اور ملزم کے گرفتاری کا ٹاسک حوالہ کیا۔ایس پی انوسٹی گیشن چارسدہ رجب علی خان کی سربراہی میں ڈی ایس پی شبقدر گل شید خان، ایس ایچ او تھانہ سروکلے شوکت خان، انوسٹی گیشن آفیسر تھانہ سروطاہر خان اور دیگر افسران پر مشتمل ٹیم نے جدید سائنسی خطوط سے استفادہ حاصل کرتے ہوئے مقتولہ کے شوہر کو شامل تفتیش کیا۔ دوران تحقیقات ملزم ناصر ولدیوسف شاہ ساکن رشکئی بانڈہ نے اپنے جرم کا اعتراف کرتے ہوئے تمام حقائق اگل دیئے۔ ملزم مقتولہ سے شادی کرنے پر خوش نہیں تھا جس کی وجہ سے ملزم نے مقتولہ کو نشہ آور گولیاں دی اور اپنے دوست خان زیب ولد حاجی اکبر ساکن ہزارخوانی پشاور کی مدد سے مقتولہ کے ہاتھ پاوں باندھ کر دریا میں پھینک دیا تھا اور مقتولہ کی موت واقع ہوئی تھی۔ ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔
راہ چلتی طالبات کو ہراساں اور آوازیں کسنے والا اوباش گرفتار
طالبات کو کالج کے باہر چھیڑنے والا گرفتار،گھر کی چھت پر لڑکی کے سامنے برہنہ ہونیوالا بھی نہ بچ سکا
پولیس کا قحبہ خانے پر چھاپہ،14 مرد، سات خواتین گرفتار
خاتون کے ساتھ زیادتی ،عدالت کا چھ ماہ تک گاؤں کی خواتین کے کپڑے مفت دھونے کا حکم
بیوی طلاق لینے عدالت پہنچ گئی، کہا شادی کو تین سال ہو گئے، شوہر نہیں کرتا یہ "کام”
طالبعلم کے ساتھ گھناؤنا کام کرنیوالا قاری گرفتار،قبرستان میں گورکن کی بچے سے زیادتی
سرسید پولیس نے خفیہ اطلاع پر کاروائی ماموں بھانجا اسٹریٹ کریمنلز گرفتار کر لئے