گورنر خیبرپختونخوا حاجی غلام علی نے نگران وزیراعلٰی خیبر پختوں خواہ کی جانب سے نگران صوبائی کابینہ کی سمری کی منظوری دے دی ہے جبکہ نگران صوبائی وزرا کی بروز ہفتہ 19 اگست یعنی کل گورنر ہاؤس میں تقریب حلف برداری ہوگی جس میں گورنر خیبر پختونخوا حاجی غلام علی نگران صوبائی وزراء سے انکے عہدے کا حلف لیں گے۔
تاہم خیال رہے کہ  نگراں کابینہ میں آصف رفیق آفریدی، انجینئر عامر ندیم، ڈاکٹر سرفراز علی شاہ، ڈاکٹر نجیب اللہ، انجم بہرہ خان، سید عامر عبداللہ اور جسٹس (ر) ارشاد قیصر شامل ہوں گے،  جبکہ علاوہ ازیں ذرائع نے بتایا کہ کابینہ میں سید مسعود شاہ ،فیروز جمال شال کو دوبارہ شامل کیے جانے کا امکان ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
پاکستان  شدید موسمیاتی تبدیلیوں کا سامنا کر رہا. راجہ پرویز اشرف 
تشدد سے پاک معاشرے کے فروغ کی طرف جانا ہو گا،مولانا عبدالخبیر آزاد
نگران وزیر تجارت کا سرکاری مراعات نہ لینے کا اعلان
عوام مشکل میں،ہمیں اخراجات بڑھانے کا کوئی اخلاقی حق نہیں،مرتضیٰ سولنگی
عمران خان کو بچانے میں کردار ادا کریں، تحریک انصاف نے امریکہ سے مدد مانگ لی
حکومتی ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ نگراں وزیراعلی نے  کابینہ میں ممکنہ شامل ہونے والے اراکین سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں بھی کیں تھیں








