روسی نجی ملیشیا کے سربراہ کے تباہ طیارے کا بلیک باکس مل گیا

اس سے قبل وہ پیوٹن کے قریبی ساتھیوں میں سے تھے
0
41
blak box

روسی نجی ملیشیا کے ویگنر گروپ کے سربراہ یوگینی کے تباہ طیارے میں ہلاک افراد کی لاشیں اور بلیک باکس مل گئے ہیں، دو بلیک باکس موقع سے ملے ہیں

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق روسی تفتیش کاروں نے اعلان کیا ہے کہ انہیں طیارے کے دو بلیک باکسز کے علاوہ طیارہ حادثے میں مرنے والے دس افراد کی لاشیں بھی مل گئی ہیں، بدھ کو طیارے کے حادثے میں روسی نجی ملیشیا ویگنر گروپ کے سربراہ یوگینی پریگوزن سمیت 10 افراد ہلاک ہوگئے تھے

روسی تحقیقاتی کمیٹی کا کہنا ہے کہ کہ طیارہ حادثے کے مقام سے 10 لاشیں ملی ہیں جن کی شناخت کے لیے جینیاتی ٹیسٹ کر رہے ہیں، فلائٹ ریکارڈرز کو قبضے میں لے لیا گیا ہے اور جائے وقوعہ کا معائنہ بھی کیا گیا ہے، حادثہ کی جگہ سے متعلق تفصیلی تحقیق جاری ہے حادثے کے تمام حالات کا تعین کرنے کے لیے اہم مواد اور دستاویزات بھی نکالی گئی ہیں

واضح رہے کہ پریگوژن کے لیے مخصوص ایک ایمبریئر طیارہ جو ماسکو سے سینٹ پیٹرزبرگ جا رہا تھا،23 اگست کی شام روسی صوبے ٹور میں گر کر تباہ ہو گیا تھا ، ویگنر گروپ کے رہنما پریگوژن نے جون میں مسلح بغاوت کی تھی اس سے قبل وہ پیوٹن کے قریبی ساتھیوں میں سے تھے

ہیلی کاپٹر حادثہ، بلیک باکس برآمد، تحقیقات کا آغاز

طیارہ حادثہ، جناح میں 66 میتوں کا پوسٹ مارٹم مکمل،فرانزک ڈی این اے لیب کو کتنے نمونے ہوئے موصول؟

طیارہ حادثہ، وزیراعظم کی ہدایت پر لواحقین کیلئے رقم بڑھا دی گئی

کیا اس کرنل کا بھی کرنل کی بیوی جتنا چرچا ہوگا ؟

طیارہ حادثہ، پاک فوج کی امدادی سرگرمیاں جاری، کتنے گھر ہوئے تباہ،اعدادوشمار جاری

طیارہ حادثہ،پی آئی اے کی 7 رکنی تحقیقاتی ٹیم کا جائے وقوعہ کا دورہ

طیارہ حادثہ ،چئیرمین قائمہ کمیٹی داخلہ سینیٹر رحمان ملک نے انکوائری کیلئے اضافی نکات بھیج دیئے

Leave a reply