حماد اظہر،قاسم سوری،فواد،علی زیدی،اعظم سواتی پر ایک اور مقدمہ درج

،اعظم سواتی بھی منظر عام سے غائب ہیں
0
70
hammad pti

ملکی سلامتی کے اداروں اور سرکاری عہدیداروں کے خلاف ہرزہ سرائی کرنے پر تحریک انصاف کے رہنماؤں کے خلاف ایک اور مقدمہ درج کر لیا گیا ہے

مقدمہ تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہر،قاسم سوری، عمر سرفراز چیمہ، اعظم سواتی، مسرت جمشید چیمہ پر درج کیا گیا ہے، فواد چودھری، علی زیدی پر بھی مقدمہ درج کیا گیا ہے،فواد اور علی تحریک انصاف چھوڑ کر جہانگیر ترین کی استحکام پاکستان پارٹی میں شامل ہو چکے ہیں، مقدمہ ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل نے درج کیا ہے،

پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف درج مقدمے میں کہا گیا ہے کہ ملزمان نے سوشل میڈیا پر قومی سلامتی کے اداروں کے خلاف جھوٹی مہم چلائی ،

ایف آئی اے حکام کے مطابق ان تمام افراد کو گزشتہ ماہ وضاحت کے لیے طلب کیا گیا تھا لیکن طلبی کے باوجود ابھی تک کوئی بھی پیش نہیں ہوا اور نہ ہی کسی نے جواب جمع کروایا،جس کے بعد شواہد اور بیانات کی روشنی میں مقدمہ درج کیا گیا ہے،ایف آئی اے حکام کے مطابق ملزمان کی گرفتاریوں کے لیے ٹیمیں بھی تشکیل دے دی گئی ہیں،

نو مئی کے بعد حماد اظہر روپوش ہیں، عدالت نے انہیں اشتہاری بھی قرار دے رکھا ہے تا ہم وہ پیش نہیں ہوئے، حماد اظہر ٹویٹرپر ایکٹو ہیں،اعظم سواتی بھی منظر عام سے غائب ہیں،البتہ انکے بھی ویڈیو پیغام جاری ہوتے رہتے ہیں

عمران خان کی گرفتاری کے بعد کور کمانڈر ہاؤس لاہور میں ہونیوالے ہنگامہ آرائی میں پی ٹی آئی ملوث نکلی

 بشریٰ بی بی کی گرفتاری کے بھی امکانات

نواز شریف کو سزا سنانے والے جج محمد بشیر کی عدالت میں عمران خان کی پیشی 

 مراد سعید کے گھر پر پولیس نے چھاپہ

اوریا مقبول جان کو رات گئے گرفتار 

 سانحہ نو مئی کے چھے مقدمات میں اہم پیشرفت

Leave a reply