مزید دیکھیں

مقبول

پاکستان نیوی کا ہیلی کاپٹر گوادر میں گر کر تباہ

پاکستان نیوی کا ہیلی کاپٹر گوادر میں گر کر تباہ ہو گیا ہے

افسوسناک واقعہ بلوچستان کے علاقے گوادر میں پیش آیا،پاکستان نیوی کا ہیلی کاپٹر سی کنگ گوادر میں گر کر تباہ ہوا ہے، حادثے میں دو افسر اور ایک جوان شہید ہو گئے ہیں، ہیلی کاپٹر حادثے کے نتیجے میں پائلٹ لیفٹیننٹ کمانڈر جواد،معاون پائیلٹ لفٹیننٹ کمانڈر حمزہ اور ٹیکنیشن حسنین شہید ہوئے ہیں،،باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جائے حادثہ پر امدادی ٹیمیں پہنچ چکی ہیں، حادثہ کیسے پیش آیا، اس پر فوری طور پر کچھ نہیں کہا جا سکتا،

ہیلی کاپٹر دوران پرواز ممکنہ فنی خرابی کے باعث حادثے کا شکار ہوا،ترجمان پاک بحریہ
‘ ترجمان پاک بحریہ کا کہنا ہے کہ گوادر میں پاک بحریہ کا ہیلی کاپٹر تربیتی پرواز کے دوران حادثے کا شکار ہو گیا ہے،ہیلی کاپٹر دوران پرواز ممکنہ فنی خرابی کے باعث حادثے کا شکار ہوا۔حادثےکے نتیجے میں پاک بحریہ کے دو افسران اور ایک جوان نے جام شہادت نوش کیا۔پاک بحریہ کی جانب سے حادثے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے پاک بحریہ کے ہیلی کاپٹرکے حادثے پر اظہارافسوس کرتے ہوئے حادثے میں تین اہلکاروں کی شہادت پر غم کا اظہار کیا ہے اور شہداء کے اہل خانہ کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ہے .

پاک بحریہ ہیلی حادثہ،صدر مملکت ،شہباز شریف،آصف زرداری، مریم نواز،سرفراز بگٹی،راجہ پرویزو دیگر کا اظہار افسوس

صدرمملکت عارف علوی نے گوادر میں ہیلی کاپٹر حادثے میں قیمتی جانی نقصان پر اظہارِ افسوس کیاہے،صدر مملکت نے ہیلی کاپٹر حادثے میں نیوی کے افسران اور جوان کی شہادت پر گہرے دکھ کا اظہار کیا،صدر مملکت نے شہداء کیلئے بلندی درجات کی دعا کی ، وطن کیلئے خدمات پر خراج عقیدت پیش کیا ،صدر مملکت نے شہداء کے لواحقین سے اظہارِ ہمدردی ، صبر جمیل کی دعا کی،اور کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں ورثاء کے غم میں برابر کے شریک ہیں،

چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے گوادر میں ہیلی کاپٹر حادثے میں قیمتی جانی نقصان پردکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔چیئرمین سینیٹ نے شہدا کے لواحقین سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ حادثے کے نتیجے میں شہید ہونے والے نیوی اہلکاروں کے درجات بلند کرے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا کرے۔ محمد صادق سنجرانی نے کہا کہ مادر وطن کے بہادر سپوتوں پر فخر ہے۔فرائض کی ادائیگی کے دوران شہد ہونے والے بہادر سپوتوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مرزا محمد آفریدی نے بھی گوادر میں ہیلی کاپٹر حادثے میں شہید ہونے والے نیوی افسران اور اہلکار کیلئے بلندی درجات کی دعا کرتے ہوئے لواحقین سے ہمدردی کا اظہار کیا ہے

ہیلی کاپٹر حادثے پر بہت دکھ ہوا،اللہ تعالی شہدا کے درجات بلند کرے، نواز شریف
سابق وزیراعظم نواز شریف نے لندن میں میڈیا سے مختصر بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ گوادر میں ہونے والے ہیلی کاپٹر حادثے پر بہت دکھ ہوا، اللہ تعالی شہدا کے درجات بلند کرے، شہید کا بہت بڑا مقام ہے ،میاں نواز شریف نے گوادر ہیلی کاپٹر حادثے میں شہادتوں پر اظہار افسوس اور شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا،

سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے گوادر میں تربیتی پرواز کے دوران پاک بحریہ کے ہیلی کاپٹر کو حادثے پر شدید افسوس کیا ہے، شہباز شریف نے دو افسروں اور ایک جوان کی شہادت پر اظہار تعزیت کی ہے،سابق وزیر اعظم نے شہدا کے اہل خانہ سے ہمدردی کا اظہار کیا ،سابق وزیراعظم نے شہدا کو خراج عقیدت بھی پیش کیا،

سابق صدر آصف علی زرداری نے گوادر میں پاک بحریہ کے ہیلی کاپٹر کے حادثے پر اظہار افسوس کیا، آصف علی زرداری نے پاک بحریہ کے افسران اور جوان کی شہادت پر اظہار افسوس کیا ،آصف علی زرداری نے ہیلی کاپٹر حادثے میں شہید ہونے والوں کے لواحقین سے تعزیت کا اظہار کی،

ہیلی کاپٹر کے حادثے میں دو افسروں اور ایک جوان کی شہادت انتہائی افسوسناک خبر ہے،مریم اورنگزیب
ن لیگی رہنما، سابق وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ تربیتی پرواز کے دوران گوادر میں پاک بحریہ کے ہیلی کاپٹر کے حادثے میں دو افسروں اور ایک جوان کی شہادت انتہائی افسوسناک خبر ہے۔شہدا کے بچوں اور خاندان سے دلی ہمدردی اور افسوس کرتے ہیں۔ ارض پاک کے لئے شہید ہونے والوں کو قوم سلام عقیدت پیش کرتی ہے۔ رب کریم شہدا کو اپنے جوار رحمت میں بلند مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل دے۔ آمین

نگران وزیر داخلہ سرفراز احمد بگٹی نے گوادر میں نیوی ہیلی کاپٹر حادثے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے والے افسران اور جوان کے درجات کی بلندی کیلئے دعا کی ہے، نگران وزیر داخلہ سرفراز بگٹی کا کہنا تھا فرائض کی ادائیگی کے دوران شہید ہونے والوں کو سلام پیش کرتے ہیں

ریحام خان نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ انا للہ وانا الیہ راجعون۔گوادر میں پاک بحریہ کے ہیلی کاپٹر کو حادثہ پیش آیا۔ جس کے نتیجے میں دو افسران اور ایک جوان شہید۔ شہادتوں پر بےحد افسوس ہے۔ اللہ پاک انکے اہل خانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے آمین۔ یہ نوجوان ہماری قوم کا فخر ہیں۔

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے گوادر میں ہیلی کاپٹر کے حادثے پر اظہار افسوس کیا ہے،بلاول بھٹو زرداری نے حادثے میں پاک بحریہ کے افسران اور جوان کی شہادت پر اظہار افسوس کیا، بلاول بھٹو زرداری نے شہداء کے لواحقین سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہارکی ہے

ن لیگی رہنما مریم نواز نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ گوادر میں پاک بحریہ کے ہیلی کاپٹر کو پیش آنے والے حادثے اور اسکے نتیجے میں ہونے والی شہادتوں پر بےحد افسوس ہے۔ ﷲ تعالیٰ سے دعا ہےکہ وہ شہید ہونے والے جوان اور افسران کے درجات بلند فرمائے۔ قوم کے یہ بیٹے قوم کا فخر ہیں۔ اللّہ ان کے خاندانوں کو صبرِ جمیل اور اجر عطا فرمائے، آمین۔

اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے گوادر میں پاک بحریہ کے ہیلی کاپٹر کو پیش آنے والے حادثے پر افسوس کا اظہار کیا، اسپیکر نے حادثے کے نتیجے میں پاک بحریہ کے افسران کے جانی نقصان پر افسوس کا اظہار کیا، اور کہا کہ
مسلح افواج کی ملک اور قوم کی خاطر پیش کی جانے والی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا،اسپیکر نے اللہ تعالیٰ سے شہداء کے درجات کی بلندی اور سوگوار خاندانوں کو اس ناقابل تلافی نقصان کو برداشت کرنے کے لیے صبر جمیل عطاء فرمانے کی دعا کی،

پاک بحریہ دشمن کے ناپاک منصوبوں کو ناکام بنانے کے لئے تیار، نیول چیف کا دبنگ اعلان

کراچی شپ یارڈ میں پاک بحریہ کیلئے جدید جنگی ملجم کلاس جہاز کی اسٹیل کاٹنے کی تقریب

پاکستان بحریہ کا یوم آزادی پرخصوصی نغمہ ”پرچم پاکستان کا” ٹیزر جاری

یوم آزادی، ملک بھر میں تقریبات کا آغاز، مزار قائد، اقبال پر گارڈز کی تبدیلی،صوبوں میں توپوں کی سلامی

پاک بحریہ میں یوم آزادی کی تقریب،اکیس توپوں کی سلامی دی گئی

پاک بحریہ کی ساتویں کثیرالقومی بحری مشق امن 2021 کا آغاز

پاک بحریہ کے زیر اہتمام گوادر میں مقامی بچوں کے لیے سیلنگ کیمپ کا انعقاد کیا گیا

ممتاز حیدر
ممتاز حیدرhttp://www.baaghitv.com
ممتاز حیدر اعوان ،2007 سے مختلف میڈیا اداروں سے وابستہ رہے ہیں، پرنٹ میڈیا میں رپورٹنگ سے لے کر نیوز ڈیسک، ایڈیٹوریل،میگزین سیکشن میں کام کر چکے ہیں، آجکل باغی ٹی وی کے ساتھ بطور ایڈیٹر کام کر رہے ہیں Follow @MumtaazAwan