پاکستان مسلم لیگ (نواز) کے اندر بڑی جنگ چل رہی. خورشید شاہ

پیپلزپارٹی پر تنقید بچکانہ حرکت ہے
0
59
khursheed shah

پیپلزپارٹی کے سینئر رہنماء خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (نواز) کے اندر بڑی جنگ چل رہی ہے، پیپلزپارٹی پر تنقید بچکانہ حرکت ہے، ن لیگ اپنے اندرونی اختلافات کا بوجھ پیپلزپارٹی پر نہ ڈالے، اتحادی حکومت میں کئی بار اختلافات ہوئے مگر آصف زرداری نے شہبازشریف کی بھرپور مدد کی جبکہ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا کہ پیپلزپارٹی لڑائی سے گریز کرتی ہے، بہتر ہوگا ن لیگ بھی لڑائی کے جواز نہ بنائے، ن لیگ کے اندر بڑی جنگ چل رہی ہے، ان کے اندر اختلافات دنیا کو نظر آرہے ہیں۔

جبکہ انہوں نے مزید کہا کہ مسلم لیگ ن اختلافات کا شکار ہے، ن لیگ اپنے اختلافات کا بوجھ پیپلزپارٹی پر ڈال رہی ہے، اتحادی حکومت میں بھی ن لیگ میں اختلافات ہوتے تھے، شہبازشریف اپنے وزیروں میں تصفیہ کراتے رہتے تھے، پیپلزپارٹی پر تنقید بچکانہ حرکت ہے۔

مزید یہ بھی پڑھیں؛
ڈالر 5 روپے سستا ہوگیا
افغان انجینئرز نے70سے زائد طیاروں کی مرمت کرکے انہیں دوبارہ پرواز کے قابل بنا دیا
پاکستان کے معروف مرثیہ نگار اور قصیدہ گو شاعر ساحر لکھنوی
سی ٹی ڈی کی کاروائی،سات مبینہ دہشتگرد گرفتار
ہیلی کاپٹر حادثے پر بہت دکھ ہوا،اللہ تعالی شہدا کے درجات بلند کرے، نواز شریف
اگلے 10 دن اہم،بازی پلٹ گئی،نواز شریف،مریم پر ریڈ لائن ختم، بڑی تیاریاں شروع
اوپن مارکیٹ؛ ڈالر 331 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
خورشید شاہ نے یہ بھی کہا کہ ن لیگ تنہا چلنا چاہتی ہے تو وہ فیصلے میں آزاد ہے، پیپلزپارٹی اداروں سمیت کسی سے لڑائی نہیں چاہتی اور ان کا کہنا تھا کہ سیاست میں کبھی کوئی دوست، کبھی مخالف ہوتا ہے، میں نے نوازشریف سے کہا تھا کہ اتنا لڑو کہ آئندہ ساتھ بیٹھنا پڑے تو شرمندگی نہ ہو، نوازشریف سپریم کورٹ گئے، استعفوں کا مطالبہ کیا، بعد میں نوازشریف نے اپنی غلطی پر معافی بھی مانگی

Leave a reply