پاکستانی کامیڈی سٹار ناصر چنیوٹی کی انٹرنیشنل پنجابی فلم ”کیری آن جٹا تھری“ کاملک بھر کے سینماؤں میں شاندار بزنس جاری ہے۔تفصیلات کے مطابق ریلیز کے پہلے 10ہفتوں میں مذکورہ فلم نے 29 کروڑ سے زائد بزنس کیا جو کسی بھی غیر ملکی پنجابی فلم کا پاکستانی سینماؤں میں نیا ریکارڈ ہے۔ ڈسٹری بیوشن کلب کے توسط سے سینماؤں کی زینت بننے والی فلم تاحال فلم بینوں کی اولین پسند ہے اور لاہورکے ساتھ ساتھ پنجاب کے کئی شہروں، شہر قائد کراچی اورا سلام آباد میں تاحال فلم شاندار بزنس کررہی ہے۔

”پاکستان کے سٹار سنگر عاطف اسلم کا گایا سپر ہٹ گیت فلم کی ہائی لائٹ جبکہ ساتھ ہی ساتھ کامیڈی سٹار ناصر چنیوٹی کی منفرد رول میں بہترین کردار نگاری کو بھی شائقین نے خوب سراہا ہے۔” بہترین کامیڈی، ہٹ گیتوں اور جاندار کہانی سے مزین ”کیری آن جٹا تھری“ مشہور زمانہ سیریز کی تیسری فلم ہے جس میں مرکزی کردار گپی گریوال اور سونم باجوہ نے اد اکئے ہیں اور یہ فلم دنیا بھر میں سب سے زیادہ بزنس کرنے والی پنجابی فلم بن چکی ہے۔ اس سے قبل بھی کیری آن جٹا ون اور ٹو ریلیز ہو چکی ہے ، ان فلموں نے بھی بہت اچھا بزنس کیا.

 

راکھی عمرہ کرکے بھی نہیں بدلی عادل درانی

بجلی کے بلوں پر فنکار سراپا احتجاج

میری بڑی بہن نے میرے لئے والدین سے مار کھائی سبینا فاروق

Shares: