جعلی پاسپورٹس اور ویزا اسٹیکر بنانے میں ملوث گینگ گرفتار

گرفتار ملزمان انسانی سمگلنگ کے گھناونے جرم میں ملوث تھے
0
36
fia

ایف آئی اے گجرانوالہ زون کی بڑی کاروائی ،جعلی پاسپورٹس اور ویزا اسٹیکر بنانے میں ملوث گینگ گرفتارکر لیاگیا

ڈائریکٹر گجرانوالہ زون ساجد اکرم چوہدری کی ہدایت پر ڈپٹی ڈائریکٹر عمران رانجا کی زیر نگرانی چھاپہ مار ٹیم نے سیالکوٹ روڈ گجرانوالہ میں کاروائی کی، کاروائی کے دوران جعلی پاسپورٹس اور ویزا اسٹیکر بنانے میں ملوث گینگ گرفتار کر لیا گیا،گرفتار ملزمان سے 100 سے زائد جعلی پاسپورٹس، ڈرائیونگ لائسنس اور جعلی ویزا سٹیکرزبرآمد کر لئے گئے،ملزمان کے قبضے سے متعدد مہریں، کمپیوٹر، کلر پرنٹرز، ڈرل مشین، کیمیکل اور پرنٹنگ سے متعلق آلات برآمد کر لیا گیا۔برآمد ہونے والے جعلی پاسپورٹس میں اٹلی، سپین، یونان، پرتگال اور پاکستان کی جعلی پاسپورٹس شامل ہیں

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزمان میں محمد زبیر اور حمزہ شامل ہیں، ملزمان کو سیالکوٹ روڈ گجرانوالہ سے گرفتار کیا گیا۔ملزمان کے خلاف کاروائی خفیہ اطلاع پر کی گئی ،گرفتار ملزمان انسانی سمگلنگ کے گھناونے جرم میں ملوث تھے۔ملزمان بھاری رقوم کے عوض سادہ لوح شہریوں کو جعلی پاسپورٹس اور ویزوں مہیا کرتے تھے۔ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔مزید تفتیش جاری ہے۔

 یونان کشتی حادثے میں 3 انکوائریاں اور 6 مقدمات درج

کشتی حادثہ،میتوں کو جلد از جلد پاکستان لانے کے فوری انتظامات کئے جائیں ،نواز شریف

کشتی حادثہ پر مریم نواز کا ردعمل

کشتی ڈوبنے کے حادثے پرنسل پرستانہ تبصرہ،یونانی رکن پارلیمنٹ کی پارٹی رکنیت معطل

انسانی اسمگلنگ میں ملوث گینگ کے خلاف کریک ڈاؤن

لیبیا کشتی حادثہ میں ملوث انسانی سمگلر کو گرفتار 

حادثے کے مرکزی ملزم ممتاز آرائیں کو وہاڑی سے گرفتار کیا گیا

Leave a reply