مقدس مہینوں میں الیکشن کے باعث فسادات ہو چکے،شہری عدالت پہنچ گیا

شق تین کو غیر آئینی قرار دینے کی درخواست قابل سماعت نہیں
0
40
lahore high court

لاہور ہائیکورٹ نے مقدس اسلامی مہینوں میں عام انتخابات روکنے کے لیے دائر درخواست خارج کردی

جسٹس راحیل کامران شیخ نے فہد عزیز کی درخواست پر تحریری فیصلہ جاری کیا ، الیکشن ایکٹ کے سیکشن170 اے کی شق تین کو غیر آئینی قرار دینے کی درخواست ناقابل سماعت قرار دے کر خارج کر دی گئی، عدالت نے فیصلے میں کہا کہ آئین کے آرٹیکل 203جی کے تحت سپریم کورٹ یا کسی ہائیکورٹ کو فیڈرل شریعت کورٹ کے اختیارات میں مداخلت کا اختیار نہیں .آئین کے آرٹیکل 203 ڈی کے تحت کسی قانون کو اسلام ،قران و سنت کے خلاف دینے کا اختیارات فیڈرل شریعت کورٹ کے پاس ہے،درخواست گزار کے مطابق بارہ اسلامی مہینوں میں سے چار مہینے انتہائی مقدس ہیں

درخواست گزار نے کہا کہ زوالقعدہ ،ذوالحج ،رجب اور محرم الحرام کے مہینے مقدس ہیں جن کا احترام لازمی ہے ،مقدس مہینوں کے الیکشن کے باعث فسادات اور قتل و غارت ہو چکے ہیں الیکشن ایکٹ کے سیکشن 170 اے کی شق تین اسلامی اصولوں کے خلاف ہے الیکشن ایکٹ 2017 کے سیکشن 170 اے کی شق تین کو غیر آئینی قرار دینے کی درخواست قابل سماعت نہیں

طالبات کو کالج کے باہر چھیڑنے والا گرفتار،گھر کی چھت پر لڑکی کے سامنے برہنہ ہونیوالا بھی نہ بچ سکا

پولیس کا قحبہ خانے پر چھاپہ،14 مرد، سات خواتین گرفتار

خاتون کے ساتھ زیادتی ،عدالت کا چھ ماہ تک گاؤں کی خواتین کے کپڑے مفت دھونے کا حکم

نرسری وارڈ میں 4 بچوں کے جاں بحق ہونے پر وزیراعلیٰ کا نوٹس

پسند کی شادی جرم بن گئی، سفاک ملزمان نے بچوں،خواتین سمیت سات افراد کو زندہ جلا ڈالا

لاہور میں فوگ کے ساتھ اسموگ کا بھی راج ہو چکا

Leave a reply