امریکی سفیر کے بعد برطانوی ہائی کمشنرکی چیف الیکشن کمشنر سے ملاقات

برطانوی ہائی کمشنر صحافیوں کے سوالات کا جواب دیئے بغیر روانہ ہو گئی

امریکی سفیر کے بعد برطانوی ہائی کمشنر متحرک ہو گئی ہیں،

برطانوی ہائی کمشنر کی الیکشن کمیشن کے آفس آمد ہوئی ہے، اس موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے، برطانوی ہائی کمشنر کی چیف الیکشن کمشنر سے ملاقات ہوئی ہے،چیف الیکشن کمشنر سے ملاقات کے بعد برطانوی ہائی کمشنر صحافیوں کے سوالات کا جواب دیئے بغیر روانہ ہو گئی ہیں

برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے چیف الیکشن کمشنر سے ملاقات کے بعد سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کی ہے اور کہا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ سے اہم تعارفی ملاقات ہوئی،ملاقات میں اتفاق کیا کہ قانون کے مطابق آزاد، قابل اعتماد، شفاف اور جامع انتخابات کو دیکھنا بہت ضروری ہے،

برطانوی ہائی کمیشنر کی الیکشن کمیشن آف پاکستان آمد پر تحریک انصاف کا ردعمل سامنے آیا ہے،ترجمان تحریک انصاف کی جانب سے کہا گیا ہے کہ برطانوی ہائی کمشنر کی الیکشن کمیشن آمد پر حیرت کا اظہار کیا گیا ہے،برطانوی ہائی کمشنر کا الیکشن کمیشن آف پاکستان کے صدر دفتر کے دورے کے اغراض و مقاصد کلیتاً ناقابلِ فہم ہیں،دفترِخارجہ کی ان دوروں پر خاموشی بطورِ خاص باعثِ تشویش ہے،اس سے پہلے امریکی سفیر کے دورۂ الیکشن کمیشن پر دفترِخارجہ کی ایڈوائس کو نظر انداز کئے جانے کی اطلاعات قومی ذرائع ابلاغ میں گردش کرتی رہیں،چیف الیکشن کمشنر آئین سے سنگین انحراف اور پاکستان میں جمہوریت پر شب خون مارنے کی کوششوں میں مرکزی سہولت کار ہے،گزشتہ 17 ماہ کے دوران بالخصوص چیف الیکشن کمشنر نے اپنے منصب کو عوام کو ووٹ کے بنیادی حق سے محروم کرنے کیلئے بے دریغ استعمال کیا،پنجاب میں انتخابات کے انعقاد کے حوالے سے سپریم کورٹ نے اپنے 4 اپریل کے فیصلے میں الیکشن کمیشن کے غیرآئینی اور مجرمانہ کردار کا پورا نقشہ کھینچا،دفترِخارجہ چیف الیکشن کمشنر کے کردار و شخصیت سے بیرونی حکومتوں کو متعارف کروانے کیلئے سپریم کورٹ کا فیصلہ ڈپلومیٹک کور کو ارسال کرے،دفترِخارجہ دنیا کو بتائے کہ الیکشن کمیشن قومی اسمبلی کی تحلیل کی صورت میں 90 روز کے اندر انتخابات کے انعقاد کے آئینی فریضے کی انجام دہی سے بھی گریزاں ہے، دفترِخارجہ بیرونی سفراء پر واضح کرے کہ انتخابات کی تاریخ کےتعیّن کےمعاملے پر صدر کے دستوری اختیار کو نیچا دکھانے والا چیف الیکشن کمشنر ملک میں جمہوریت کو آئینی بحران کی نذر کرنے کی راہ پر گامزن ہے،بیرونی حکومتیں پاکستان میں جمہوریت کی تباہی کے مجرمانہ عمل کے مرکزی کردار سے روابط کے حوالے سے اپنی پالیسی پر نظرِثانی کریں،برطانوی ہائی کمشنر کی الیکشن کمیشن آمد کے اغراض و مقاصد اور کمیشن سے ملاقات کی تفصیلات سے بلاتاخیر قوم کو آگاہ کیا جائے-

اس سے قبل امریکی سفیر نے بھی چیف الیکشن کمشنر سے ملاقات کی تھی جس پر سوشل میڈیا پر اعتراض کیا گیا تھا ، امریکی سفیر کی چیف الیکشن کمشنر کی ملاقات کا وزارت خارجہ کو بھی علم نہیں تھا اور نہ ہی وزارت خارجہ کے متعلقہ حکام ہمراہ تھے،

برطانوی ہائی کمشنر بھی پچھلے دنوں سے کافی متحرک ہیں اور انکی سیاسی رہنماؤں سے ملاقاتیں جاری ہیں، سابق صدر آصف زرداری، مریم نواز، جہانگیر ترین، ایاز صادق، نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی سمیت دیگر سے برطانوی ہائی کمشنر کی ملاقاتیں ہو چکی ہیں

28 اگست کو سابق صدر آصف علی زرداری سے برطانیہ کی ہائی کمشنر جین میریٹ نے ملاقات کی جس میں دوطرفہ تعلقات میں فروغ کے حوالے سے بات چیت کی گئی

25 اگست کو برطانوی ہائی کمشنر نے چیف آرگنائزر مسلم لیگ ن مریم نوازسے ملاقات کی،ایک دن قبل جہانگیر ترین سے بھی ملاقات ہوئی،

امریکہ بہادر کا فیصلہ آگیا، کاکڑ اور ہمنوا پریشان

ہوشیار۔! آدھی رات 3 بڑی خبریں آگئی

بشریٰ بی بی، بزدار، حریم شاہ گینگ بے نقاب،مبشر لقمان کو کیسے پھنسایا؟ تہلکہ خیز انکشاف

لوٹوں کے سبب مجھے "استحکام پاکستان پارٹی” سے کوئی اُمید نہیں. مبشر لقمان

لوگ لندن اور امریکہ سے پرتگال کیوں بھاگ رہے ہیں،مبشر لقمان کی پرتگال سے خصوصی ویڈیو

 امریکی سفیر کی چیف الیکشن کمیشن سے ملاقات کی تصدیق کرتے ہیں

Comments are closed.