لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ میں لال حویلی سیل کرنے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی
کیس کی سماعت لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ کے جج جسٹس چودھری محمد اقبال نے کی،عدالت نے پٹیشن سماعت کیلئے منظورکرلی،دوران سماعت عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ لال حویلی فوری ڈی سیل کی استدعا مسترد کرتے ہیں جواب آنے دیں پھر کارروائی کرتے ہیں، عدالت نے ایڈمنسٹریٹو محکمہ اوقاف ، ڈپٹی ایڈمنسٹریٹو اوقاف کو نوٹس جاری کرتے ہوئے پٹیشن کا شق وار 26 ستمبر منگل کو جواب طلب کرلیا،لاہور ہائیکورٹ نے چیئرمین وقف متروکہ املاک اور ڈپٹی ایڈمنسٹریٹو کو رپورٹ سمیت طلب کرلیا
واضح رہے کہ سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کی رہائشگاہ لال حویلی خالی کر وا کر سیل کر دی گئی ہے،ڈپٹی ایڈ منسٹر یٹر آصف خان کا کہنا ہے کہ شیخ رشید اور ان کے بھائی متروکہ وقف املاک کی پراپرٹی پر غیر قانونی قابض ہیں، لال حویلی سے متعلق کوئی مستند دستاویزات پیش نہیں کر سکے ،
دوسری جانب لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ کے جسٹس صداقت علی خان نے سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد ان کے بھتیجے شیخ شاکر اور سٹاف ممبر شیخ عمران کی بازیابی کے لئے دائر پیٹشن پر راولپنڈی پولیس کی رپورٹ کو غیر تسلی بخش قرار دیتے ہوئے مسترد کردیا اور آر پی راولپنڈی کو 26 ستمبر کو اصالتا عدالت میں طلب کرلیا ،وفاق اور پنجاب کے لا افسران نے پولیس رپورٹ پیش کرتے ہوئے کہا کہ شیخ رشید راولپنڈی پولیس کے پاس نہیں ہیں
ٹی وی دیکھا تو بیٹی صدف کی تصویر دیکھ کر کلیجہ پھٹ گیا۔ صدف کی ماں کی گفتگو
لال حویلی خالی کرانے کا نوٹس، شیخ رشید کو عدالت سے ریلیف مل گیا
اکیلی عورت لفٹ لے کر فرنٹ سیٹ پر کیسے بیٹھ گئی، عدالت کے ریمارکس
کٹاس راج مندر ازخودنوٹس کیس، سپریم کورٹ نے کس سے رپورٹ طلب کی؟ اہم خبر
الیکشن کیلیے تیار،تحریک انصاف کا مستقبل تاریک،حافظ سعد رضوی کا مبشر لقمان کوتہلکہ خیز انٹرویو
عمران خان کے فوج اور اُس کی قیادت پر انتہائی غلط اور بھونڈے الزامات پر ریٹائرڈ فوجی سامنے آ گئے۔
القادر یونیورسٹی کا زمین پر تاحال کوئی وجود نہیں،خواجہ آصف کا قومی اسمبلی میں انکشاف