باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کی قومی ایئر لائن پی آئی اے کے لیے دن بدن مشکلات بڑھ رہی ہیں،آج پنجاب کے شہر سیالکوٹ سے سعودی عرب کے شہر جدہ جانے والی پی آئی اے کی پرواز میں فنی خرابی آئی جس کی وجہ سے پرواز کو شہر قائد کراچی میں لینڈنگ کرنی پڑی،

میڈیا رپورٹس کے مطابق قومی ایئر لائن پی آئی اے کی پرواز پی کے 745 میں سیالکوٹ سے روانگی کے ڈیڑھ گھنٹے بعد فنی خرابی پیدا ہوئی جس کے بعد ٹریفک کنٹرولر کی ہدایت پر پی آئی اے کی پرواز کو کراچی کی جانب موڑ دیا گیا ،بوئنگ 777 طیارے نے کراچی میں لینڈنگ کی، متعدد مسافر آف لوڈ کر دیئے گئے ، ترجمان کے مطابق پی آئی اے کے طیارے کا معائنہ کیا جا رہا ہے، پرواز کی روانگی آج سہہ پہر تک متوقع ہے، ترجمان سول ایوی ایشن اتھارٹی کا کہنا ہے کہ جدہ سے سیالکوٹ کی پرواز میں بھی گزشتہ روز فنی خرابی پیدا ہوئی تھی

شہر قائد کراچی میں پی آئی اے کے طیارے میں سوار مسافروں نے احتجاج کیا اور کہا کہ ہم عمرہ کے لیے جا رہے تھے، اگر ہمیں پتہ ہوتا کہ پی آئی اے ہمیں عمرہ کروانے کی بجائے کراچی کی سیر کروا کر وقت ضائع کرے گی تو کبھی بھی اس پر سفر نہ کرتے

دوسری جانب اندرون ملک جانے والی متعدد پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں،کراچی سے اسلام آباد جانے والی ائر بلیو کی پی اے 200 کینسل کر دی گئی ہے،فلائی جناح کی کراچی سے لاہور جانے والی پرواز 9پی 840 کینسل ہوئی ،ائیر سیال کی پرواز پی ایف 141 کراچی سے لاہور مسنوخ ہوئی،ائیر سیال کی پرواز پی ایف 123 پی ایف 143 کراچی سے لاہور اور اسلام آباد منسوخ ہوئیں،سول ایوی ایشن حکام کا کہنا ہے کہ پروازیں مختلف وجوہات کی وجہ سے منسوخ ہوئی ہیں، تا ہم وجوہات بتانے سے انکار کیا گیا،

 سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) مدد کیلئے سامنے آگئی

پی آئی اے کی نجکاری کے عمل کو جلد از جلد تکمیل تک پہنچانے کی ہدایت

پائلٹس کی ابتدائی 8 سے 10 ماہ کی تربیت پر 15000 سے 20000 ڈالر کا خرچ

پاکستان کی قومی ایئر لائن پی آئی اے کو مجموعی طور پر 383 بلین کا خسارہ ہے 

سپریم کورٹ نے پی آئی اے کو نئی 205 پروفیشنل بھرتیوں کی اجازت دیدی

ایئر انڈیا: کرو ممبرزکیلیے نئی گائیڈ لائن ’لپ اسٹک‘ ’ناخن پالش‘ خواتین کے لیے اہم ہدایات

پی آئی اے کا قرض اور واجبات 743 ارب روپے سے تجاوز کر گئے

 

Shares: