سابق ایم پی اے شبیر گجر کے دو بھائیوں کو جیل بھجوا دیا گیا

خالد گجر اور طارق گجر پی ٹی آئی کے سابق اہم پی اے شبیر گجر کے بھائی ہیں
0
66
court

لاہور انسداد دہشت گردی عدالت ،سابق ایم پی اے کے ڈیرے پر چھاپے کے دوران پولیس پارٹی پر حملہ کیس کی سماعت ہوئی،

عدالت نے سابق ایم پی اے شبیر گجر کے دو بھائیوں کو چودہ روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا ،انسداد دہشت گردی عدالت کی جج عبہر گل خان نے کیس پر سماعت کی ،خالد گجر اورطارق گجر کو پولیس نے گرفتار کیا تھا ،خالد گجر اور طارق گجر پی ٹی آئی کے سابق اہم پی اے شبیر گجر کے بھائی ہیں

خالد گجر تحریک انصاف کا سینئر نائب صدر لاہور ہے ،پولیس نے خالد گجر کو جناح ہاؤس حملہ کیس میں اشتہاری قرار دیا تھا ،تفتیشی افسر نے عدالت میں کہا کہ خالد گجراورطارق گجرپرڈیرے پر چھاپے کے دوران پولیس پارٹی پر حملہ کا الزام ہے ،ملزمان کیخلاف تھانہ رائے ونڈ میں مقدمہ نمبر 551/23 درج ہے

عمران خان کی گرفتاری کے بعد نو مئی کو لاہور میں دیگر مقامات کی طرح ن لیگ کے دفتر ماڈل ٹاون پر حملے، جلاو گھیراو میں بھی شبیر گجر ملوث ہے، ن لیگ نے پارٹی سیکرٹریٹ توڑ پھوڑ کے مقدمے میں پی ٹی آئی رہنماء اعجاز چوہدری،ڈاکٹر یاسمین راشد،میاں اسلم اقبال،میاں محمودالرشید،شبیر گجر،سرفراز کھوکھر،شیخ امتیاز سمیت 200 افراد کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست درج کرائی گئی ہے۔

عمران خان کی گرفتاری کے بعد کور کمانڈر ہاؤس لاہور میں ہونیوالے ہنگامہ آرائی میں پی ٹی آئی ملوث نکلی

 بشریٰ بی بی کی گرفتاری کے بھی امکانات
نواز شریف کو سزا سنانے والے جج محمد بشیر کی عدالت میں عمران خان کی پیشی 

 لیگل ٹیم پولیس لائن گئی تو انہیں عدالت جانے سے روک دیا گیا

Leave a reply