ہم دہشتگردوں کو ان کے بلوں سے ڈھونڈ نکالیں گے، سرفراز بگٹی

ریاست کی عملداری ہر صورت قائم کی جائے گی
0
107
sarfaraz bugti

کوئٹہ،نگران وفاقی وزیر داخلہ سرفراز بگٹی نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کے بھائیوں کے مقدس خون کا حساب لیں گے،

سرفرازبگٹی کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کیخلاف مل کر لڑیں گے،ہمیں معلوم ہے کون ہے اورکہاں سے کررہا ہے،ریاست کی عملداری ہر صورت قائم کی جائے گی، مستونگ دھماکے میں 55افراد شہید ہوئے،دہشتگردوں کے خلاف زیروٹالرنس پالیسی اختیار کی ہے،دہشتگردوں کی محفوظ پناہ گاہوں کے خلاف سخت کارروائی کریں گے،تحقیقات کر رہے ہیں کہ دہشت گردوں کو کون کون سپانسرکر رہا ہے؟ مکمل اورجامع تحقیقات کا آغازکردیا گیا ہے، بلوچستان کی تاریخ میں عیدمیلاد النبی ﷺ پر پہلا حملہ ہوا،نہتے شہریوں کونشانہ بنانے والے مسلمان نہیں ہوسکتے،ہم دہشت گردی کیخلاف جنگ لڑ رہے ہیں،بلوچستان میں دہشت گردی کے پیچھے بھارتی ایجنسی را ملوث ہے،ہمیں معلوم ہے یہ کون ہے اور کہاں سے کر رہا ہے،ریاست نے فیصلہ کرلیا دہشتگردوں کے خلاف زیرو ٹالرنس ہے

سرفرازبگٹی کا کہنا تھا کہ دہشتگردوں کیخلاف جتنا بڑا آپریشن کرنا پڑا کریں گے، یہ اسلام کے نام پر معصوم لوگوں کا قتل عام کررہے ہیں، دہشتگردوں سے خون کے ایک ایک قطرے کا حساب لیں گے، ریاست کی عملداری ہر صورت قائم کی جائے گی، ہم دہشتگردوں کو ان کے بلوں سے ڈھونڈ نکالیں گے،

واضح رہے کہ بلوچستان کے علاقے مستونگ میں دھماکہ ہوا ہے،دھماکا بازار میں ہوا، لوگ جلوس کے لیے جمع ہو رہے تھے، اس دوران دھماکا ہو گیا ,دھماکہ مدینہ مسجد کے قریب ہوا،دھماکے کے نتیجے میں 52 افراد کی موت ہوئی ہے جبکہ 50 سے زائد زخمی ہیں،کئی پولیس اہلکار بھی زخمیوں میں شامل ہیں,

ہ مستونگ اور ہنگو دھماکے قابل مذمت اور انتہائی افسوسناک ہیں ۔

مستونگ جلوس میں خودکش دھماکے کے بعد ہنگو مسجد میں بھی دھماکہ ہو گیا ہے

جو کام حکومتیں نہ کر سکیں،آرمی چیف کی ایک ملاقات نے کر دیا

جنرل عاصم منیر کے نام مبشر لقمان کا اہم پیغام

عمران خان پربجلیاں، بشری بیگم کہاں جاتی؟عمران کےاکاونٹ میں کتنا مال،مبشر لقمان کا چیلنج

ہوشیار۔! آدھی رات 3 بڑی خبریں آگئی

Leave a reply