ہنگو مسجد میں دھماکہ,3 افراد شہید، جبکہ 12 زخمی

0
48
hango

مستونگ جلوس میں خودکش دھماکے کے بعد ہنگو مسجد میں بھی دھماکہ ہو گیا ہے

ہنگو میں جمعہ کے خطبے کے دوران دھماکہ ہوا،جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہو گئے،مسجد میں 30 سے 40 نمازی موجود تھے ,ہنگو میں تھانہ دوآبہ کی حدود میں یہ دھماکہ ہوا ہے مسجد میں دھماکے کے نتیجے میں دو افراد شہید ہو گئے ہیں جبکہ پانچ ذخمی ہوئے ہیں،

دوآبہ تھانے کی حدود میں تھانے کے قریب ہی مسجدکے اندر دھماکہ ہوا، مسجد میں ستر سے 80 افراد کی گنجائش ہے،جس وقت دھماکہ ہوا مسجد میں تیس سے چالیس افراد موجود تھے،ایس ایچ او کے مطابق نماز جمعہ کے دوران دوسرا خطبہ شروع ہوتے ہی زوردار دھماکہ ہوا،جس سے مسجد کا ایک حصہ منہدم ہوگیا ،لوگ ملبے تلے دب گَئے، انہیں نکالا جا رہا ہے، ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ چکی ہیں،دھماکے کے بعد ڈسٹرکٹ اسپتال ہنگو میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے

ڈپٹی کمشنر ہنگو فضل اکبرکا کہنا ہے کہ دھماکہ میں 3 افراد شہید، جبکہ 12 زخمی ہوئے، دھماکہ خودکش تھا، دو خودکش حملہ آوروں نے حملہ کیا،پولیس کی بروقت کارروائی سے بھاری نقصان سے عوام محفوظ رہے،گاڑی میں سوار دو خودکش حملہ آور مسجد میں داخل ہونے کے لئے پہنچے تھے،ڈیوٹی ہر موجود پولیس اہلکاروں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلہ میں ایک حملہ آور مسجد سے باہر ہلاک کردیا گیا،فائرنگ کی آواز سن کر بیشتر نمازی مسجد سے باہر نکلنے میں کامیاب ہوگئے،دوسرا خودکش حملہ آور مسجد میں گھسنے میں کامیاب ہوگیا،اگر بروقت حملہ آوروں کو نا روکا جاتا تو جانی نقصان کا اندیشہ زیادہ تھا،دھماکہ کے وقت 30 کے قریب نمازی مسجد میں موجود تھے،

ھنگو کے علاقہ دوابہ کے مسجد میں دھماکہ ،نگران وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمد اعظم خان نے پولیس حکام سے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی۔ وزیر اعلی نے ریسکیو اداروں اور ضلعی انتظامیہ کو فوری طور پر امدادی کارروائیوں کی ہدایت کر دی،وزیر اعلی نے متعلقہ ڈویژنل کمشنر اور ڈپٹی کمشنر کو امدادی کاموں کی خود نگرانی کرنے کی ہدایت کی،وزیر اعلی نے ھنگو کے ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کرنے کی ہدایت کر دی

نگران وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمد اعظم خان کا کہنا ہے کہ عید میلاد النبی کے مبارک موقع پر مسجد میں نمازیوں کو نشانہ بنانا انتہائی مذموم اور قبیح فعل ہے، عبادت گاہوں کو نشانہ بنانے والے انسان کہلانے کے لائق نہیں، اس طرح کے واقعات دہشتگردی کے خاتمے کے لئے قوم کے عزم کو کمزور نہیں کر سکتے، صوبائی حکومت دھماکے کے متاثرین کے غم میں برابر کی شریک ہے،

جو کام حکومتیں نہ کر سکیں،آرمی چیف کی ایک ملاقات نے کر دیا

جنرل عاصم منیر کے نام مبشر لقمان کا اہم پیغام

عمران خان پربجلیاں، بشری بیگم کہاں جاتی؟عمران کےاکاونٹ میں کتنا مال،مبشر لقمان کا چیلنج

ہوشیار۔! آدھی رات 3 بڑی خبریں آگئی

بشریٰ بی بی، بزدار، حریم شاہ گینگ بے نقاب،مبشر لقمان کو کیسے پھنسایا؟ تہلکہ خیز انکشاف

لوٹوں کے سبب مجھے "استحکام پاکستان پارٹی” سے کوئی اُمید نہیں. مبشر لقمان

لوگ لندن اور امریکہ سے پرتگال کیوں بھاگ رہے ہیں،مبشر لقمان کی پرتگال سے خصوصی ویڈیو

مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ بہت ہی اہم خبر لے کر آیا ہوں، 

دہشت گرد پاکستان کی ترقی سے خائف ہیں,چیئرمین سینیٹ
چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے مستونگ اور ہنگو میں ہونے والے دھماکوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ مسجدوں ، عبادت گاہوں کو نشانہ بنانا انتہائی ظالمانہ فعل ہے۔چیئرمین سینٹ نے دھماکوں کے نتیجے میں ڈی ایس پی سمیت متعدد افراد کے جاں بحق ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردوں کا تعلق کسی مذہب سے نہیں ہوتا نہ ہی کوئی مذہب اپنے پیرو کاروں کو دہشت گردی کی اجازت دیتا ہے۔دہشت گردی کے اس ناسور کو جلد جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے۔ محمد صادق سنجرانی نے کہا کہ دہشت گرد پاکستان کی ترقی سے خائف ہیں۔قوم سیکیورٹی فورسز کی ان قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرتی ہے۔ چیئرمین سینیٹ نے دعا کی کہ اللہ تعالی دھماکوں کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والے متعدد افرادکی مغفرت اور درجات بلند کرے اور سوگواران کو یہ صدمہ صبر اور حوصلے سے برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔چیئرمین سینیٹ نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعابھی کی۔

اسپیکر قومی اسمبلی و سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف کی ہنگو ، مسجد میں دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دکھ اور غم کی مشکل گھڑی میں غمزدہ خاندانوں کے غم میں برابر کا شریک ہوں،عید میلادالنبی ﷺ کے موقع پر بے گناہ شہریوں پر دہشتگرد حملے انتہائی گھناؤنا فعل ہے،معصوم اور بے گناہ شہریوں کی جانوں سے کھیلنا انتہائی شرمناک اور بزدلانہ فعل ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے،ملک دشمن عناصر ملک امن سبوتاژ کرنے کے لئے معصوم شہریوں کو نشانہ بنا رہے ہیں

Leave a reply