پنجاب کے شہر شیخوپورہ میں سسر کی جانب سے بہو پر بچوں کے سامنے تشدد کی ویڈیو سوشل میڈیا پروائرل ہونے کے بعد پولیس نے مقدمہ درج کر لیا تا ہم خاتون کا کہنا ہے کہ میں نے بدتمیزی کی تھی جس کی وجہ سے مجھے مارا گیا، میری صلح ہو گئی ہے، کیس نہیں کرنا چاہتی

پولیس کی جانب سے مقدمہ درج ہونے کے بعد خاتو ن کا ویڈیو بیان سامنے آیا ہے،جس میں وہ کہتی ہیں کہ ہماری صلح ہو گئی ہے اور کوئی قانونی کاروائی نہیں کرنا چاہتیں،

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک صارف بلال حسن نے خاتون کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا کہ کاش پاکستان میں قانون کی حکمرانی ہوتی، جب تک اس نے ایک درست کام کیا ،لیکن یہ بحیثیت قوم ہمارے اوپر ایک طمانچہ ہے۔کل جس عورت پر اس کا سسر تشدد کر رہا تھا اور ویڈیو وائرل ہوئی۔ شیخوپورہ پولیس نے مقدمہ درج کیا مگر وہ خاتون خود کو قصوروار بتا رہی ہیں اور کوئی کاروائی نہیں کرنا چاہتیں۔ ٹھیک کیا بہن چھوٹے چھوٹے 4 بچے ہیں چھین کر گھر سے نکال دی جاو گی۔ عدالتوں کے چکر لگیں گے بچے مل بھی گئے تو ان کی کفالت کون کرے گا؟ بہت اچھا فیصلہ کیا میری بہن آپ نے

واضح رہے کہ خاتون پر تشدد کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی، صارفین نے کاروائی کا مطالبہ کیا تھا، اطلاعات کے مطابق خاتون کے شوہر بیرون ملک ہیں،جب سسر بہو پر تشدد کر رہے تھے تو گھر میں سے ہی ملزم کے دوسرے بیٹے نے ویڈیو بنائی اور اپنے رشتے داروں کو بھیجی جو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی، پولیس حکام کے مطابق واقعہ کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، ملزم کی شناخت لطیف کے طور پر ہوئی، تشدد کے دوران لطیف نے اپنی بہو کو دھمکیاں بھی دیں،ملز م کو تاحال گرفتار نہیں کیا جا سکا،

نوجوان جوڑے کو برہنہ کرنے کا کیس، وزیراعظم نے بڑا اعلان کر دیا

نوجوان جوڑے کو برہنہ کرنے کا کیس،جوڑے کے وارنٹ گرفتارری جاری

عثمان مرزا کیس،لڑکے اور لڑکی کو برہنہ کرنے کی ویڈیو عدالت میں چلا دی گئی

سوشل میڈیا چیٹ سے روکنے پر بیوی نے کیا خلع کا دعویٰ دائر، شوہر نے بھی لگایا گھناؤنا الزام

سابق اہلیہ کی غیراخلاقی تصاویر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرنے والے ملزم پر کب ہو گی فردجرم عائد؟

‏سوشل میڈیا پرغلط خبریں پھیلانا اورانکو بلاتصدیق فارورڈ کرنا جرم ہے، آصف اقبال سائبر ونگ ایف آئی اے

سوشل میڈیا پر جعلی آئی ڈیز کے ذریعے لڑکی بن کر لوگوں کو پھنسانے والا گرفتار

Shares: