اسلام آباد: فیصل مسجد میں اوقاف اسلام آباد کے زیر اہتمام تیسری سالانہ سیرت خاتم النبیین ﷺ کانفرنس کا انعقاد کیا گیا
وزیر مذہبی امور انیق احمد نےشرکاء کانفرنس سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ختم نبوت ﷺ ہو چکی، کارئے نبوت باقی ہے،سرکار دو عالم کی سیرت طیبہ بیان کرنے کیلئے ایک عمر ناکافی ہے،قرآن کہتا ہے رسول تمہیں جو دیں وہ لے لو اور جس سے روک دیں اس سے رک جاؤ،کیا ہم نے سیرت طیبہ سے کچھ سیکھا اور اپنی زندگی میں اتارا؟ اتباع رسول ﷺ میں دو جہاں کی کامیابی ہے،اگر ہمارا طریقہ نبی کریم ﷺ کے بتائے طریقے پر نہیں تو سراسر ناکامی ہے،علم خدا خوفی کا نام ہے، صاحبان علم کے دل میں اللہ کی خشیت ہوتی ہے،سچا امتی وہ ہے جس کا اخلاق و کردار دیکھ کر نبی ﷺ کی یاد آئے،نبی اکرم ﷺ کے اخلاق سے سیکھ کر معاشرے میں درگزر کو عام کیا جائے،ہم چاہتے ہیں کہ پاکستان سے مایوسی کا خاتمہ کریں،لیلۃالقدر میں قائم ہونے والے پاکستان کو اللہ رائیگاں نہیں کرے گا،اللہ نے ہمارا نام مسلمان رکھا ہے، وحدت امت کو لازم رکھنا ہو گا،آنے والا وقت پاکستان کیلئے بہت اچھا ہے، آپ کو نوید دیتا ہوں
مندر کی تعمیر پر اعتراض کرنے والے خواجہ آصف کی اپنی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل
مندر کی تعمیر کے فیصلے کو فوری واپس لیا جائے،پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع
اسلام آباد میں مندر کی تعمیر، مولانا فضل الرحمان کا موقف بھی آ گیا
مندر کی تعمیر کی مخالفت وہ عناصر کر رہے ھیں جو پاکستان کے سافٹ امیج کے مخالف ہیں۔ لال مالہی








