لکس سٹائل ایوارڈز 2023 کا میلہ آج کراچی میں‌سجے گا ، اس حوالے سے تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں اور جن فنکاروں نے سٹیج پر پرفارمنس دینی ہے ان کی ریہرسلز بھی مکمل ہو چکی ہیں ، کئی دنوں پر مشتمل ریہرسلز بھی اب اختتام پذیر ہونے کو ہیں. ان ایوارڈز میں اس بار ریما خان کو لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈز سے نوازا جا رہا ہے جس کے لئےریما خان کو لکس کی انتظامیہ نے خصوصی طور پر امریکہ سے پاکستان بلوایا ہے. ریما خان پاکستان پہنچ چکی ہیں اور گزشتہ روز ان کی صبا قمر کے ساتھ ایک وڈیو وائرل ہوئی جس میں‌وہ صبا قمر کے ساتھ موجود ہیں اور صبا ریہرسل کررہی ہیں.

”لکس سٹائل ایوارڈز کی نامزدگیوں‌کا اعلان کر دیا گیا تھا اور ساتھ ہی شائقین کو ووٹ کاسٹ کرنے کی درخواست بھی کر دی گئی تھی ”،اس بار نامزدگیوں میں کافی ٹف مقابلہ ہے دیکھنا یہ ہے کہ لکس سٹائل ایوارڈ کون سا فنکار حاصل کرنے میں‌کامیابی حاصل کرتا ہے. یاد رہے کہ فلموں کی کیٹگری میں دا لیجنڈ آف مولا جٹ کو شامل نہیں کیا گیا کیونکہ فلم کی پرڈیوسر عمارہ حکمت نے خود ہی اس مقابلے سے باہر ہونا مناسب سمجھا. ان کا ماننا ہے کہ لکس سٹائل ایوارڈز میں‌ان کی فلم کو کم کیٹگریز دی جارہی ہیں.

راکھی کی وجہ سے میری شادی نہیں ہوئی تنوشری دتہ کا دعوی

میں نے 2018 میں ووٹ کاسٹ کیا تھا اب نہیں کروں گا کامران جیلانی

شاہد کپور نے کس فلم میں‌کام کرنے کا معاوضہ نہیں لیا؟‌

Shares: