نواز شریف کی واپسی،استقبال کیلئے ن لیگ کی مہم جاری

نواز شریف کو جب بھی موقع ملا انہوں نے ڈویلپمنٹ کروائی
0
68
pmln

سابق وزیراعظم نواز شریف کی واپسی پر استقبال کے لئے مسلم لیگ ن ملک بھر میں بھر پور مہم چلا رہی ہے، ن لیگی رہنما، سابق اراکین اسمبلی اضلاع و تحصیلوں کی سطح پر کارنر میٹنگ،جلسے کر رہے ہیں، مریم نواز بھی لاہور میں متحرک ہیں اور پارٹی رہنماؤں، اہم شخصیات سے ملاقاتیں کر رہی ہیں،

نائب صدر مسلم لیگ ن پنجاب رانا مشہود احمد خاں نے پارٹی قائد نواز شریف کی واپسی پر ان کے استقبال کی تیاریوں کے سلسلے میں آج PP-63 گوجرانوالہ کا دورہ کیا جہاں سابق ایم پی اے توفیق بٹ نے کارنر میٹنگ کا اہتمام کیا ۔ گوجرانوالہ کے شیروں نے رانا مشہود احمد خاں کا پرتپاک استقبال کیا۔  جلسے سے خطاب کرتے ہوئے رانا مشہود احمد خاں نے کہا 21 اکتوبر کو انشاءاللہ پاکستان کے اچھے دن واپس آرہے، خوشحالی و ترقی لوٹ رہی ، مہنگائی میں کمی واپس آرہی ہے۔ تاریخ گواہ ہے جب جب اس قوم پر مشکل دور آیا میاں نواز شریف نے اس ملک کو بحرانوں سے نکال کر ترقی کی جانب گامزن کیا ،انشااللہ ترقی امن اور خوشحالی کا دور اب آنے والا ہے۔ جلسے سے سابق ایم پی اے توفیق بٹ، بیرسٹر عثمان ابراہیم سمیت لیگی عہدیداروں نے بھی خطاب کیا۔

ن لیگی رہنما خواجہ سعد رفیق نے لاہور بیدیاں روڈ پر کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میاں نواز شریف کو جب بھی موقع ملا انہوں نے ڈویلپمنٹ کروائی،الحمد للّٰہ سب کچھ ھم نے بنایا ،مخالفین نے لوگوں کو صرف بے وقوف بنایا،ھم نے وکلأ برادری کے دیرینہ مطالبےکیمطابق انصاف کے تقاضے پورے کرنے کیلئے سپریم کورٹ کے فیصلہ کیخلاف اپیل کا حق دینے کا قانون بنایا .تاکہ فیصلہ کیخلاف اپیل دوسرے جج بھی سن سکیں .تحریک انصاف کہتی ھے اپیل کا حق نہیں ملنا چاہیےجو پھنس گیا پھنسا رھے.الیکشن آئینی مدت میں ہونے چاہئے، ن لیگ کو موقع ملا تو مہنگائی کوکم کریں گے، عوام کو ریلیف دیں گے، عوام فیصلہ کرے مہنگائی میں کمی کرنی ہے یا پھر لاڈلے کو مسلط کروانا ہے،

شہبازشریف سےحلقے کے عمائدین کی ملاقات ہوئی

مسلم لیگ (ن) اقلیتی ونگ کا مشاورتی اجلاس 

نواز شریف کو وطن واپسی پر گرفتار نہیں کیا جائے گا

سیاسی مفادات کے لئے ملک کونقصان نہیں پہنچانا چاہئے

غیر ملکی سفارت خانوں نے اپنے شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کر دی 

 نواز شریف کو آج تک انصاف نہیں ملا،

 نوازشریف کی واپسی کے حوالے سے جو بھی فیصلہ ہوگا پارٹی باہمی مشاورت سے کرے گی

پاکستان مسلم لیگ (نواز) کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ نواز شریف 21 اکتوبر کو وطن واپس آئیں گے، پاکستان آمد پر نواز شریف کا فقید المثال استقبال کیا جائے گا 

پارٹی ذرائع نے بتایا کہ نواز شریف نے اسلام اباد کے بجائے لاہور آنے کا فیصلہ کیا ، ،نواز شریف نے مرکزی قیادت کو استقبال کے لئے ٹاسک سونپ دیا ہےمریم نواز استقبالی معاملات کی نگرانی کر رہی ہیں، اور تنظیمی عہدیداران کو استقبالیہ جلسے میں زیادہ سے زیادہ لوگ لانے کی ہدایت کردی گئی ہے۔

Leave a reply