انسدادِدہشتگردی عدالت،عمران خان کی ضمانت کی تین درخواستیں سماعت کیلئے مقرر
اسلام آباد: انسدادِدہشتگردی عدالت اسلام آباد،اےٹی سی نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی تین درخواستِ ضمانتوں پر سماعت 16 اکتوبر کو مقرر کردی
اےٹی سی جج ابوالحسنات ذوالقرنین 16 اکتوبر کو تینوں درخواستوں پر سماعت کریں گے ،چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف تھانہ کھنہ میں ایک، تھانہ بارہ کہو میں دو مقدمات درج ہیں ،اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلےکی روشنی میں چیئرمین پی ٹی آئی کی خارج شدہ درخواستیں دوبارہ مقرر کی گئیں ،چیئرمین پی ٹی آئی کی عدم حاضری پر اے ٹی سی نے تینوں درخواستِ ضمانتیں خارج کردی تھیں
واضح رہے کہ عمران خان کو عدالت نے توشہ خانہ کیس میں سزا سنائی تھی تا ہم اسلام آباد ہائیکورٹ نے سزا معطل کر دی، جس کے بعد عمران خان کو سائفر کیس میں گرفتار کر لیا گیا، عمران خان اٹک جیل میں تھے جہاں سے انہیں اڈیالہ جیل منتقل کردیا گیا، عمران خان اڈیالہ جیل میں جوڈیشل ریمانڈ پر ہیں
آپ یہ کہہ رہے ہیں کہ روزانہ کی بنیاد پر جج جو کیس سن رہے ہیں وہ جانبداری ہے ؟
آج پاکستان کی تاریخ کا اہم ترین دن ہے،