خیبرپختونخوا ؛ بجلی چوری میں ہوشربا اضافہ

ہ کرک میں 78 فیصد اور بنوں میں 63 فیصد بجلی چوری
0
103
fia

خیبرپختونخوا میں بجلی چوری میں ہوشربا اضافہ دیکھنے میں آٰیا ہے جبکہ سال 23-2022 میں خیبرپختونخوا میں 137 ارب بجلی چوری اور نقصانات کی نظر ہوگئے ہیں جبکہ صوبے کے 7 اضلاع میں بجلی چوری اور نقصانات کی شرح 75 فیصد سے زائد رہی ہے اور خیبرپختونخوا کو مالی سال 23-2022 کے دوران 439 ارب کی بجلی فراہم کی گئی تاہم پاور ڈویژن کے مطابق خیبرپختونخوا سے مالی سال 23-2022 کے دوران 302 ارب روپے حاصل ہوئے ہیں ، صوبے میں بجلی چوری اور نقصانات کی مد میں 137 ارب حاصل ہوئے ہیں۔

علاوہ ازیں‌پاور ڈویژن کے مطابق کرم ایجنسی میں بجلی چوری اور نقصانات کی شرح 98 فیصد رہا جبکہ شمالی اور جنوبی وزیرستان میں بجلی چوری اور نقصانات کی شرح 94 فیصد ہے اور اس کے ساتھ ہی اورکزئی ایجنسی میں بھی بجلی چوری اور نقصانات کی شرح 94 فیصد ہے تاہم ٹانک میں بجلی چوری اور نقصانات کی شرح 82 فیصد ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان
نواز شریف کی قیادت میں ترقی کاسفر 2018 سے شروع کریں گے. شہباز شریف
دل کے مرض کی ایک نئی قسم دریافت
آپ نے گھبرانا نہیں، جیل سے عمران خان کا پیغام
بھارت کا اسرائیل میں مقیم بھارتیوں کو واپس لانے کے لئے آپریشن اجئے کا اعلان
واضح رہے کہ کرک میں 78 فیصد اور بنوں میں 63 فیصد بجلی چوری اور نقصانات ہیں اور ڈیرہ اسماعیل خان میں 65 فیصد، ہنگو میں 58 فیصد بجلی چوری اور نقصانات ہیں، چارسدہ میں بجلی چوری اور نقصانات کی شرح 59 فیصد ہے، شانگلہ میں بجلی چوری اور نقصانات کی شرح 66 فیصد ہے تاہم پاور ڈویژن کا کہنا ہے کہ چترال میں ریکوریز ایک ارب جبکہ نقصانات اور بجلی چوری 2 ارب کی ہے، باجوڑ میں 3 ارب کی بجلی چوری کی گئی جبکہ ایک ارب کی ریکوری رہی ہے، خیبر ایجنسی میں 12 ارب کی بجلی چوری ہوئی ہے تاہم خیبر ایجنسی میں نقصانات اور بجلی چوری کی شرح 52 فیصد ہے۔

Leave a reply