اگر امریکی بیڑہ غزہ میں جا سکتا ہے تو سن لو ہم بھی وہاں جا سکتے ہیں،سراج الحق
امیر جماعت اسلامی سراج الحق نےیکجہتی فلسطین مارچ کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی سے لے کر چترال تک قوم کا شکریہ ادا کرتا ہوں،مسلم حکمران فلسطینیوں کا ساتھ دیں یا نہ دیں ہم ہر قربانی دینے کو تیار ہیں، فلسطین اسلام اور ایمان کا مسئلہ ہے،مسجد اقصٰی ہماری عزت اور ایمان ہے،اگر امریکی بیڑہ غزہ میں جا سکتا ہے تو سن لو ہم بھی وہاں جا سکتے ہیں،اسرائیل ناجائز ریاست ہے،دنیا فلسطین میں اسرائیل کے مظالم دیکھ رہی ہے،عالم اسلام اسرائیل کے خلاف جہاد کا اعلان کرے، ہمیں بھی اپنے فلسطینی بھائیوں کا ساتھ دینا ہو گا،

سراج الحق کا کہنا تھا کہ اسی لاکھ اسرائیلیوں نے ناجائز قبضہ کرکے ناجائز ریاست بنائی ستر لاکھ مسلمانوں کو ملک بدر کیا ہے،لبنان اردن میں فلسطینیوں کے کیمپ ہیں وہ دربدر ہیں چار عشروں سے بیت المقدس کی آزادی کا حلف اٹھایا تو دنیا کے حکمرانوں نے ساتھ نہ دیا، اگر فلسطینیوں کا ساتھ دیا تو امت مسلمہ کو عزت ملے گی فلسطینیوں کے ساتھ کے بجائے میر صادق بن کر اسرائیل کا ساتھ دیا تو ذلت مقدر بنے گی، صدام حسین کو اسی امریکی فوج نے عراق میں پھانسی دی تو عید کا دن تھا، امریکہ عزت سے جینے نہیں دے گا اگر مسلمانوں کا ساتھ نہ دیا تو وہ گریٹر اسرائیل کے نقشے کے تحت شام ترکی سعودی عرب اور مدینہ منورہ کو بھی شامل کر لیں گے، یہودیوں کا دعویٰ ہے کہ مدینہ و خیبر ہمارا ہے اگر مقدس زمین کو بچانا تو جہاد و فلسطینیوں کا راستہ ہے، عالم اسلام جہاد کا اعلان کرکے فلسطینیوں کا ساتھ دے اگر امریکہ اسرائیل کا ساتھ دے سکتا ہے تو ہم اپنے بھائیوں کا ساتھ کیوں نہیں دے سکتے ،یہودی اسرائیل کو چھوڑے فلسطینیوں کیوں چھوڑے امریکہ برطانیہ روس سے آئے انہیں جانا ہوگا ،حماس نے ابابیل بن کر اسرائیل پر چڑھائی کی ،اقوام متحدہ سلامتی کونسل کہاں سوئے ہوئے ہیں پوچھنا چاہتا ہوں جنوبی سوڈان ، مشرقی تیمور میں کیا کیا ، اسرائیلیوں نے ایک صدی سے دوسروں کے گھروں پر حملہ کرکے مستقل قبضہ جمایا تو انسانی حقوق کی علمبردار کدھر گئے ہیں، جہاں مسلمان کی بیٹیوں کی آوازآسمان پر پہنچی تو تم گونگے بہرے کیوں ہو جاتے ہو، بزدل ڈرپوک امریکی ایجنٹ حماس کے خلاف اکٹھے ہو رہے ہیں،اگر افغانستان میں روس و نیٹو کی شکست کو دیکھا تو فلسطین میں اسرائیل و امریکہ کی شکست بھی دیکھیں گے، بچہ بچہ نے فلسطینیوں کے نقش قدم رکھ کر اسرائیلیوں کے سومنات کو پاش پاش کرنا ہے، وزیراعظم سے کہوں گا سات اکتوبر کے بعد پالیسی جاری کی کہ فلسطین میں یہودیوں اور فلسطینیوں کی ریاست قائم ہونی چاہئیے تو یہ پالیسی قائداعظم و ریاست کی پالیسی نہیں ہے،تیس مارچ1940 سے اب تک یہی پالیسی ہے فلسطین فلسطینیوں کا ہے یہ پالیسی پاکستان کا نہیں آپ کو عوامی مینڈیٹ حاصل نہیں پالیسی تبدیل کرو وگرنہ عوام کا ہاتھ حکمرانوں کا گریبان ہوگااتنے دن گزر گئے او آئی سی کیبنٹ کا اجلاس کیوں نہ بلایا،کسی بھی قیمت پر حکمرانوں پر ملکی پالیسی کو تباہ نہیں کرنے دیں گےہم مہنگائی بے روزگاری و بجلی کی قیمتوں کے خلاف مہم چلا رہے تھے فلسطینی مسئلہ کو اول قرار دیدیا، مہنگائی بدامنی حکمرانوں کی نااہلی ہے یہ حکومت میں رہے کہ تو کشمیر آزاد ہوگا نہ عدل و انصاف قائم ہوگا، اگر حکمران رہے تو نہ بچوں کو تعلیم ملے گی اور نہ روزگارملے گا،پچیس کروڑ عوام کی قیادت بزدلوں کے ہاتھ میں ہے،ہم نے فلسطینیوں کو تنہا نہیں چھوڑنا قربانی دے کر بیت المقدس و مسجد اقصیٰ کو صہیونیوں و یہودیوں سے چھین لیں گے، حکومت نے فلسطین پر لائحہ عمل دیا تو کراچی میں اپنے پروگرام کا اعلان کریں گے،

جنگ کے عالمی اصولوں کو پاؤں تلے روندا جا رہا ہے،مولانا فضل الرحمان
دوسری جانب جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحما ن نے نماز جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ غزہ کے لوگ پچھتر سالوں سے اپنی آزادی کی جنگ لڑ رہے ہیں ،مولانا فضل الرحما ن کا کہنا تھا کہ عرب سر زمین پر اسرائیل ناسور بن چکا ہے ، جس کے خاتمے کے لئے فلسطینیوں نے نسلیں قربان کی ہیں،اسرائیل نے ایک دن میں جو بمباری کی ہے شاید امریکہ نے ایک سال میں بھی افغانستان پر نہیں کی ہے،اسرائیل نے انسانی حقوق مسلسل پامال کر رہا ہے ، شھری عمارتوں سمیت ننھی معصوم جانوں کو مسل رہا ہے،جنگ کے عالمی اصولوں کو پاؤں تلے روندا جا رہا ہے ، عالمی ادارے خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں،امریکہ اور یورپ جو انسانی حقوق کے علمبردار ممالک بھی بھیڑیوں شکل اختیار کئے ہوئے ہیں

فلسطینیوں کے حق میں مظاہرہ ،عمران خان کے نعرے لگانے پر پی ٹی آئی کارکنان گرفتار
اسلام آباد پریس کلب کے باہر تحریک انصاف کے کارکنان نےفلسطینیوں کے حق میں مظاہرہ کیا،پی ٹی آئی کارکنان کی جانب سے چئیرمین پی ٹی آئی کے حق میں نعرے بازی کی گئی، عمران خان کے حق میں نعرے لگانے پر تمام کارکنان کو پولیس نے گرفتار کر لیا ،پولیس کا کہنا ہے کہ کارکنان کی جانب سے احتجاج سے قبل اجازت نہیں لی گئی،پولیس کی جانب سے 9 کارکنان گرفتار، ایک گاڑی ضبط کر لی گئی

پاکستان مرکزی مسلم لیگ کی جانب سے ملک بھر میں یکجہتی فلسطین کے حوالے سے ریلیوں کا انعقاد کیا گیا ۔ جس میں ہر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے ہزاروں افراد نے شرکت کی اور فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے اسرائیلی مظالم کیخلاف شدید غم و غصہ کا اظہار کیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان مرکزی مسلم لیگ کی جانب سے ،اسلام آباد، راولپنڈی، گوجرانوالہ، ملتان، سیالکوٹ، جھنگ،فیصل آباد، حیدرآباد، شہدادپور، سمیت ملک بھر میں یکجہتی فلسطین کے حوالے سے ریلیوں کا انعقاد کیا گیا۔یکجہتی فلسطین ریلیوں میں مرکزی مسلم لیگ کے صدر خالد مسعود سندھو، فیصل ندیم، عظمیٰ گل، مزمل اقبال ہاشمی، چوہدری محمد سرور، شیخ فیاض، چوہدری شفیق الرحمن، رانا اشفاق، احسان اللہ منصور سمیت و دیگر کا مشترکہ بیان میں کہنا تھا کہ مسلمان ممالک متحد ہو کر اپنی تمام تر صلاحیتیں فلسطینیوں کی آزادی کے لیئے صرف کریں! یہ بیت المقدس کی جنگ ہے، اسرائیل ناپاک ریاست دنیا میں دھشت گردی کی علامت ہے۔مسئلہ فلسطین کا حل اسرائیل کے قبضے کے خاتمے سے ہی ممکن ہے۔فلسطینیوں کو اپنے مقبوضہ علاقے چھڑانے کا پورا حق ہے. جو کچھ ہوا اس کی زمہ دار اسرائیل کی ناجائز ریاست خود ہے۔گزشتہ 74 سالوں سے اسرائیل نے فلسطین پر غیر قانونی قبضہ کرکے مظلوم فلسطینیوں پر ظلم و ستم کے پہاڑ توڑ رہا ہے،ہزاروں بے گناہ فلسطینی شہری اسرائیل کی جیلوں میں قیدو بند کی صعوبتیں برادشت کرنے کے ساتھ ساتھ فلسطینی نسلیں مہاجر کیمپوں میں مفلسی اور مستقبل کی توقعات سے عاری ماحول میں پرورش پا رہی ہیں۔عالمی برادری اسرائیل کو مزید ظلم سے روکے اور فلسطینیوں کو ان کا حق دلانے کے لیئے مسلم ممالک اپنا کردار ادا کریں.پاکستان فوری طور پر او آئی سی کا ہنگامی اجلاس بلائے. یکجہتی فلسطین ریلیوں سے خطاب کرتے ہوئے مقررین کا کہنا تھا کہ پاکستان اقوام متحدہ اور او آئی سی کی قراردادوں کے مطابق مسئلہ فلسطین کے منصفانہ، جامع اور دیرپا حل کا اعادہ کرتا ہے،ہم تمام مسلم ممالک سے فلسطینی شہریوں کے تحفظ اور مشرق وسطیٰ میں دیرپا امن کیلئے متحد ہونے کا مطالبہ کرتے ہیں۔ کیوں اسرائیل فلسطینیوں کا بڑے پیمانے پر قتل عام کا منصوبہ بنا رہا ہے. امت مسلمہ بے بسی کی تصویر بنی ہوئی ہے، آبادیوں پر میزائل برسائے جا رہے ہیں۔اگر بروقت نہیں روکا تو یہ جنگ پوری دنیا میں پھیلے گی

آج نہیں تو کل فتح فلسطین کی عوام کی ہو گی،مرکزی علماء کونسل پاکستان
مرکزی علماء کونسل پاکستان کے زیر اہتمام ملک بھر میں یوم یکجہتی فلسطین منایا گیا چاروں صوبوں آزاد کشمیر سمیت پنجاب کے36 اضلاع میں اسرائیل کے مظالم کے خلاف جمعہ کے اجتماعات میں قرار داد مذمت پاس کی گئیں اور او آئی سی اور عالمی دنیا سے مطالبہ کیا گیا کہ فلسطین پر جاری مظالم بندکروائے جائیں اور فلسطینیوں کو ان کے حقوق دلوائے جائیں جب تک دنیا مسجد اقصیٰ کی آزادی اور فلسطین کو ایک الگ ریاست تسلیم نہیں کرے گی مشرق وسطیٰ میں امن کاقیام ناگزیز ہے عالم اسلام مظلوم فلسطینیوں کیلئے مشترکہ لائحہ عمل اختیار کرے وائس چیئرمین مرکزی علماء کونسل پاکستان صاحبزادہ پیر جی خالد محمود قاسمی جنرل سیکرٹری علامہ شاہ نواز فاروقی ڈپٹی جنرل سیکرٹری مولانا شبیر احمد عثمانی صدر پنجاب مولاناقاری محمد مشتاق لاہوری مولانا ممتازالحق صدر آزاد کشمیر مولانا اکرام اللہ قاسمی صدر خیبر پختونخواہ مفتی شکیل احمد صدر صوبہ بلوچستان مولانا ابوسفیان حنفی نائب صدر پنجاب حافظ محمد شعیب صدیق نائب صدر پنجاب حافظ مقبول احمد جنرل سیکرٹری پنجاب مولانا محمد اعظم فاروق ڈپٹی جنرل سیکرٹری پنجاب نے جمعہ کے اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فلسطین کا مسئلہ فلسطینیوں کے خواہش کے مطابق حل کیا جائے بیت المقدس فلسطین کا دار الحکومت بنایا جائے فلسطین میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں جاری ہیں عالمی قوتیں اور او آئی سی فلسطین میں بچوں عورتوں بوڑھوں اور معذوروں پر ظلم و ستم کو فوری طور پر رکوائیں فلسطنیوں پر پانی خوراک اور دیگر اشیائے ضروریہ جو روکی گئیں ہیں عالمی دنیا فوری طور پر ان کی مدد کو یقینی بنائے غزہ کی زمینی بندش کوختم کیا جائے اور مظلوم فلسطینی عوام تک پانی خوراک اور ادویات زخمیوں تک پہنچانا ممکن ہو سکے جنگ بندی کیلئے اسرائیل پر فوری دباؤ ڈالاجائے طاقت کے بل بوتے پر عارضی طور پر حق کی آواز خاموش نہیں کرائی جاسکتی اس لئے فلسطینی عوام کوآزادانہ ریاست ملنی چاہئے آج نہیں تو کل فتح فلسطین کی عوام کی ہو گی

واضح رہے کہ فلسطینی مسلمانوں کی حمایت میں آج ملک بھر میں یوم یکجہتی فلسطین منایا جا رہا ہے ،مظلوم فلسطینی مسلمانوں پراسرائیلی بربریت کے خلاف تمام بڑے شہروں میں احتجاجی ریلیاں نکالی گئیں ہیں ،وفاقی دارالحکومت میں مجلس وحدت مسلمین کے زیراہتمام یوم یکجہتی فلسطین ریلی نکالی گئی ہیں، ریلی کی قیادت چیئرمین مجلس وحدت مسلمین علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کر رہے ہیں ، مقررین کا کہنا تھا کہ آج جمعہ کا دن فلسطین کے مظلومین سے عہد وفا کا دن ہے۔ آج کا احتجاج ہر اس باضمیر، غیور اور شجاع کا احتجاج ہے جو مظلومین کا حامی اور ظالمین کا مخالف ہے۔مذہب ، مسلک ،رنگ ، نسل ،زبان تمام تفریقات سے بالاتر ہو اسرائیلی بربریت کے خلاف آواز اٹھانا اخلاقی و انسانی فریضہ ہے.

اسرائیل کی طرف سے عالمی قوانین کی خلاف ورزی جاری ہے. فلسطینی صحافی

بھارت کا اسرائیل میں مقیم بھارتیوں کو واپس لانے کے لئے آپریشن اجئے کا اعلان

 پرتشدد کارروائیوں کو فوری طور پر روکنے اور شہریوں کے تحفظ کا مطالبہ 

اسرائیلی میجر جنرل حماس کے ہاتھوں یرغمال؛ کیا اب فلسطینی قیدی چھڑوائے جاسکیں گے؟

اسرائیل پر حملہ کی اصل کہانی مبشر لقمان کی زبانی

بھارتی اداکارہ نصرت اسرائیل سے پہنچیں ممبئی،بتایا آنکھوں دیکھا حال

امریکہ کے بعد برطانیہ کا بھی اسرائیل کی مدد کا اعلان

Shares: