احتساب عدالت اسلام آباد ،سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں توشہ خانہ ریفرنس کی سماعت ہوئی

سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی احتساب عدالت پہنچ گئے ،سابق صدر آصف زرداری پیش نہیں ہوئے،سابق صدر کے وکیل فاروق ایچ نائیک آصف زرداری کی حاضری سے استثنا کی درخواست دائر کی،سابق صدرآصف علی زرداری کی توشہ خانہ کیس میں حاضری سے استثنا کی درخواست منظور کر لی گئی،فاروق ایچ نائیک آصف علی زرداری کی جانب سے پیش ہوئے تھے

عدالت پیشی کے موقع پر سید یوسف رضا گیلانی کا کہناتھا کہ پیپلز پارٹی کو کبھی بھی لیول پلیئنگ فیلڈ نہیں ملی ،اس لئے لیول پلیئنگ فیلڈ کا ہمیں اعتراض نہیں کرنا چاہیئے،صحافی نے سوا ل کیا کہ میاں نواز شریف کو وزیراعظم کا پروٹوکول دیا جارہا ہے؟؟ کیا کہیں گے؟ سید یوسف رضا گیلانی نے جواب دیا کہ عوام فیصلہ کرلے گی،مجھے نہیں پتہ میاں صاحب کس ٹائم آئیں گے،مجھے یہاں پہلے بلایا گیا، صحافی نے سوال کیا کہ میاں صاحب سے کوئی ڈیل ہوئی ہے؟جس پر یوسف رضا گیلانی نے جواب دیا کہ میں نواز شریف کا ترجمان نہیں ہوں، عدالتی احکامات کے مطابق سہولیات فراہم کرنے پر ہمیں کوئی اعتراض نہیں

واضح رہے کہ نیب ترامیم کی منظوری کے بعد احتساب عدالت نے توشہ خانہ ریفرنس نیب کو واپس کر دیا تھا، توشہ خانہ ریفرنس میں سابق وزرائے اعظم نوازشریف اور یوسف رضا گیلانی جب کہ سابق صدر آصف زرداری کو بڑا ریلیف ملا تھا۔ نیب ترمیمی آرڈیننس کے بعد سابق وزیراعظم نوازشریف، سابق صدر آصف زرداری اور یوسف رضا گیلانی کو بڑا ریلیف مل گیا ہے، کیوں کہ احتساب عدالت نے ان تینوں کے خلاف توشہ خانہ ریفرنس نیب کو واپس کر دیا ہے۔احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے احکامات جاری کیے، اورعدالت نے اپنے ریمارکس میں کہا ہے کہ نیب ترمیمی آرڈیننس کے تحت پچاس کروڑ سے کم کرپشن الزام پر کیس نہیں بنتا، جب کہ توشہ خانہ سے گاڑیاں لینے پر جعلی اکاؤنٹس سے 11 کروڑ کی ادائیگیوں کا ریفرنس دائر ہوا تھا۔

خیال رہے کہ نواز شریف، آصف زرداری اور یوسف رضا گیلانی پر الزام ہے کہ وہ مختلف ممالک کے سربراہان کی جانب سے تحفے میں ملنے والی گاڑیاں معمولی رقم ادا کرنے کے بعد توشہ خانہ سے اپنے ہمراہ لے گئے تھے.
مارچ 2020 میں پاکستان کے قومی احتساب بیورو (نیب) نے سابق صدر آصف علی زرداری سمیت دو وزرائے اعظم نواز شریف اور یوسف رضا گیلانی کے خلاف اسلام آباد کی ایک احتساب عدالت میں ’توشہ خانے‘ سے بیرون ملک سے تحائف کی صورت ملنے والی قیمتی کاریں خریدنے کا نیا ریفرنس دائر کیا تھا.

نیب کے مطابق ان عوامی عہدیداروں نے خلاف ضابطہ توشہ خانے سے قیمتی گاڑیاں خریدی ہیں۔ توشہ خانے میں صدور اور وزرائے اعظم کو بیرون ملک سے ملنے والے تحائف کو رکھا جاتا ہے اور کوئی بھی اسے گھر نہیں لے جا سکتا۔ نیب کے ریفرنس میں سابق صدر آصف زرداری اور سابق وزرائے اعظم نواز شریف اور یوسف رضا گیلانی پر سنہ 2004 میں سابق  صدر پرویز مشرف کے دور میں بنائی جانے والی پالیسی کی خلاف ورزی کا الزام عائد کیا گیا تھا.

وفاقی حکومت نے تیسری مرتبہ توشہ خانہ تحائف کیس میں مہلت مانگ لی

پیسہ حقداروں تک پہنچنا چاہئے، حکومت نے یہ کام نہ کیا تو توہین عدالت لگے گی، سپریم کورٹ

مبینہ طور پر کرپٹ لوگوں کو مشیر رکھا گیا، از خود نوٹس کیس، چیف جسٹس برہم، ظفر مرزا کی کارکردگی پر پھر اٹھایا سوال

ماسک سمگلنگ کے الزامات، ڈاکٹر ظفر مرزا خود میدان میں آ گئے ،بڑا اعلان کر دیا

Shares: