پیپلز پارٹی کے رہنما نیئر بخاری نے کہا ہے کہ سر زمین بے آئین کو آئین کی کتاب دینے والی جماعت پیپلز پارٹی کا بیانیہ آئین کی بالادستی ہے،
نیئر بخاری کا کہنا تھا کہ طاقت کا سرچشمہ عوام پر یقین رکھنے والی پیپلزپارٹی انتخابات کا مطالبہ کرتی ہے ،ریاست کے تینوں ستونوں انتظامیہ عدلیہ مقننہ کی ذمہ داریاں آئین میں وضاحت اور صراحت سے طے شدہ ہیں، نگران حکومتیں اور الیکشن کمیشن آزادانہ صاف شفاف انتخابات تاریخ کی آئینی ذمہ داریاں پوری کریں،اداروں کے سہولتکاری رویہ کی وجہ سے ہر جماعت کیلئے لیول پلینگ فیلڈ مانگتے ہیں،نگران حکومتیں اور ادارے غیر جانبدارانہ رویہ اور طرز عمل ثابت کریں انتخابی نتائج تسلیم نہ کئے گئے تو بڑا بحران پیدا ہوگا، عمران خان اور نواز شریف کو عدالتوں سے ریلیف واضح ہے، ماضی قریب میں عدالتیں ایک ملزم کا انتظار اور آج انتظام کرتی ہیں،
نیئر بخاری کا کہنا تھا کہ نگران حکومت کے جس ماتحت ادارے نیب نے مقدمے بنائے اب گرفتاری سے انکاری ہے،بندوبستی منصوبہ کے ذریعے باہر بھجوائے جانے اور واپس لائے جانے کا کھیل بند ہونا چائیے، من پسند ریلیف اور عام شہریوں کا انصاف کیلئے سالہا سال منتظر رہنا عدالتی نظام پر سوالیہ نشان بن رہا ہے،
وفاقی اور نگران حکومتیں مخصوص جماعت اور شخصیات کی سہولتکاری اقدامات سے باز رہیں
سپریم کورٹ انتخابات کے اپنے فیصلے پر عملدرآمد یقینی بنائے
آڈیو لیک، کمیٹی تشکیل ، سات روز میں تحقیقات مکمل کرنے کا حکم
آڈیو لیک،عمران خان کیخلاف سخت کاروائی کی قرارداد اسمبلی میں جمع
ہیکرز نے دعوی کیا ہے کہ اب مزید آڈیو جمعہ کو جاری کی جائیں گی
عمران خان کا جھوٹا بیانیہ سب نے دیکھ لیا،آڈیو کے بعد بھی یوٹرن لے سکتے ہیں،عظمیٰ بخاری
ممنوعہ فنڈنگ کیس،الیکشن کمیشن نے فیصلہ سنا دیا،تحریک انصاف "مجرم” قرار’