سات اکتوبر کو حماس کے اسرائیل پر حملے کے بعد اسرائیل نے غزہ پر حملہ کیا، اسرائیلی بمباری آج بھی جاری ہے، 24 دن گزر چکے ، اسرائیل نے غزہ کو کھنڈرات بنا دیا، عمارتیں ملیا میٹ ہو گئیں، مساجد شہید ہو گئیں، ہسپتالوں، تعلیمی اداروں پر بمباری کی گئی، ہر طرف لاشوں کے ڈھیر، زخمیوں کی آہ و بکا، قبرستان بھر گئے لیکن اسرائیل امریکی شہہ کی وجہ سے بمباری سے باز نہیں آ رہا.
اسرائیلی بمباری سے غزہ میں ہزاروں اموات ہو چکی ہیں، بچے، خواتین بھی مر رہے ہیں،7 اکتوبر سے اسرائیلی حملوں میں شہدا کی تعداد 8 ہزار، زخمیوں کی 20 ہزار تک جا پہنچی ہے، کھانے پینے کی اشیاء ختم ہو چکی ہیں، بھوک کی وجہ سے خواتین، بچے نڈھال ہو چکے، تاہم اسرائیل بمباری روکنے کا نام نہیں لے رہا.گزشتہ روز اسرائیل نے دیر البلا کی مسجد بلال بن رباح بمباری کر کے شہید کر دی، مسجد کے ساتھ والے مکانات جہاں بے گھر افراد مقیم تھے وہ بھی ملیا میٹ ہو گئے،غزہ کے سب سے بڑے ہسپتال الشفاپر بھی بمباری کی گئی،
حماس نے اسرائیلی فوج کا زمینی حملہ پسپا کر دیا
اسرائیل کا کہنا ہے کہ اس نے ٹینکوں کے ذریعے غزہ میں زمینی کاروائی کی ہے تاہم حماس کا کہنا ہےکہ اسرائیلی فوج کا زمینی حملہ پسپا کر دیا ہے،خبر رساں ادارے الجزیرہ کے مطابق اسرائیلی ٹینکوں نے غزہ شہر کے نواح میں پہنچ کر اہم راستے بند کر دیئے تھے،اسرائیلی فوج کے ٹینک صلاح الدین سٹریٹ تک جا پہنچے تھے ،اس مقام پر شدید جھڑپ ہوئی، ایک مقامی شہری نے میڈیا کو بتایا کہ اسرائیلی ٹینک ہر گزرنے والی گاڑی کو نشانہ بنانے کی کوشش کر رہے تھے،
غزہ میں حماس رہنما کا کہنا ہے کہ اسرائیلی ٹینک غزہ کے نواح سے جا چکے ہیں، حماس نے بھر پور جوابی کاروائی کی ہے،اسرائیل کو غزہ میں زمینی پیشرفت کے حوالے سے ابھی تک مایوسی کا ہی سامنا کرنا پڑا ہے،صلاح الدین سٹریٹ میں چند ٹینک پہنچے تھے جن کو بھگا دیا گیا ہے،اسوقت وہاں کوئی ٹینک موجود نہیں اور شہری آمدورفت معمول کے مطابق ہو رہی ہے،
🗣️ احمد مہر، الشرق میڈیا گروپ
"میں نے اس ویڈیو کی تصدیق کی ہے۔ اسرائیلی فوج اور ٹینک اب غزہ کی پٹی میں انتہائی اہم مقام اور اہم شاہرہ صلاح الدین پر پہنچ چکے ہیں۔ یہ مرکزی شاہراہ ہے اور غزہ پٹی کے ساتھ 45 کلومیٹر تک پھیلی ہوئی ہے، شمال میں ایریز کراسنگ سے شروع ہوکر جنوب میں رفح… pic.twitter.com/5iINrsSsEC
— RTEUrdu (@RTEUrdu) October 30, 2023
ڈاکٹرز ود آوٹ بارڈرز کے مطابق اسپتال زخمیوں سے اور مردہ خانے لاشوں سے بھرے پڑے ہیں، شمالی غزہ کا علاقہ ملیا میٹ ہوچکا ہے،غزہ میں اسرائیلی فوج کی وحشیانہ بمباری سے ایک روز پہلے دنیا میں آنے والا بچہ بھی شہید ہوگیا ہے
دوسری جانب اقوام متحدہ کے 33 امدادی سامان کے ٹرک رفاہ کراسنگ سے غزہ میں داخل ہوئے ہیں،امدادی ٹرکوں میں پانی، خوراک اور ادویات اقوام متحدہ کی جانب سے پہنچائی گئی ہیں،اقوام متحدہ حکام کے مطابق 21 اکتوبر کے بعد یہ امدادی ٹرکوں کی سب سے بڑی کھیپ ہے جو آج داخل ہوئی، اس سےقبل 20 ٹرک غزہ پہنچے تھے،
اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب میں کہا کہ اسرائیلی حملہ قابل مذمت ہے، اسرائیلی فوج غزہ کے عام شہریوں پر حملے کر رہی ہے، اسرائیل غزہ پر حملے فی الفور بند کرے .اور انسانی ہمدردی کی بنیاد پر خوراک،امداد پہنچائی جائے،
فلسطینی اسلامی جہاد گروپ کے مسلح ونگ القدس بریگیڈ نے اعلان کیا ہے کہ لبنان کی سرحد کے قریب اسرائیلی فوج کے ساتھ جھڑپ میں ان کے دو جنگجو شہید ہوگئے ہیں، اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ جنگجو اتوار کی شام شمالی اسرائیل کے علاقے ہنیتا میں آپریشن کرتے ہوئے شہید کیے گئے ہیں۔
امریکی نائب صدر کمالا حارث کا کہنا ہے کہ واشنگٹن کا اسرائیل یا محصور غزہ کی پٹی میں امریکی فوجی بھیجنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے، سی بی ایس کو ایک انٹرویو دیتے کمالا حارث نے کہا کہ اسرائیل کو شہریوں کا تحفظ کرنا چائیے، کمالا حارث کا مزید کا کہنا ہے کہ زیادہ تر اندازوں کے مطابق کم از کم 1,400 اسرائیلی ہلاک ہو چکے ہیں اور اسرائیل بغیر کسی سوال کے اپنے دفاع کا حق رکھتا ہے۔
جینین میں حالات مزید کشیدہ،فلسطینی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے اب تک چار افراد شہید اور پانچ زخمی ہو گئے ہیں جبکہ چھاپے کے نتیجے میں جینین پناہ گزین کیمپ میں بڑے پیمانے پر تباہی کی اطلاعات بھی ہیں، فلسطینی میڈیا کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج نے کارروائی میں ڈرون کا استعمال کیا ہے۔
غزہ حکومت کے مطابق غزہ میں جاری اسرائیلی فضائی حملوں میں 47 مساجد اور 7 گرجا گھر تباہ ہو گئے ہیں جبکہ غزہ کے میڈیا آفس کا کہنا ہے کہ گزشتہ تین ہفتوں میں 203 اسکول اور 80 سرکاری دفاتر کو بھی تباہ کیا گیا ہے، حکومتی دفتر کے ڈائریکٹر سلامہ معروف نے ٖغیر ملکی خبر رساں ادارے کو بتایا ہے کہ "بڑے پیمانے پر اسرائیلی بمباری سے 220,000 مکانات کو نقصان پہنچا ہے اور 32,000 عمارتیں مکمل طور پر تباہ ہوگئیں ہیں، اس سے قبل غزہ میں حکومت کے میڈیا آفس نے اطلاع دی تھی کہ اسرائیلی فوج نے ایک آرتھوڈوکس ثقافتی مرکز اور ایک اسکول پر بمباری کرنے کی دھمکی دی ہے جہاں 1500 سے زیادہ بے گھر لوگ پناہ لے رہے ہیں۔
غزہ میں پیدائش سے پہلے موت کے سرٹیفیکیٹ بٹنے لگے شہدا میں ایک دن کے بچوں کی بڑی تعداد شامل جن کا برتھ سرٹیفکیٹ تو نہ بن سکا ڈیتھ سرٹیفکیٹ جاری ہو گیا ،سینکڑوں فرشتوں کو دنیا میں آنے سے پہلے ہی جنت مل گئی جن کا بھی نام رکھنا تھا والدین انہیں بے نام دفنانے پر مجبور اسرائیلی بمباری سے غزہ میں شہید ہونے والے بچوں کی تعداد 3400 سے تجاوز کر گئی اسپتالوں میں نو مولود بچوں اور ماں کی جان بچانے کے لیے وسائل ختم ہونے لگے ہزاروں معصوم زندگیاں داؤ پر لگ گئیں
ہسپتال حملہ،اسرائیل کا انکار،اسلامک جہاد کو ذمہ دار قرار دے دیا
وائرل ویڈیو،حماس کے ہاتھوں گاڑی میں بندھی یرغمال لڑکی کون؟
اسرائیل کی طرف سے عالمی قوانین کی خلاف ورزی جاری ہے. فلسطینی صحافی
اسرائیل پر حماس کے حملے کا ماسٹر مائنڈ،ایک پراسرارشخصیت،میڈیا کو تصویر کی تلاش
اقوام متحدہ کا غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ
ہسپتال پر اسرائیلی حملہ ،جوبائیڈن کا دورہ اردن منسوخ
ہسپتال پر ‘اسرائیلی حملہ’ ایک ‘گھناؤنا جرم’ ہے،سعودی عرب
الاہلی ہسپتال پر حملے کا اسرائیل کا حماس پر الزام،امریکی اخبار نے اسرائیلی جھوٹ کو کیا بے نقاب
اسرائیلی حملے میں صحافی کے خاندان کی موت