پاکستان پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن کے صدر و سابق صوبائی وزیر سینیٹر سعید غنی نےسٹی کورٹ کراچی میں پیپلز لائرز فورم کراچی ڈویژن کے تحت منعقدہ ممبرشپ کیمپ کے دوران میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی پورے سندھ، خاص کر کراچی شہر میں عام آدمی میں مقبولیت حاصل کر رہی ہے، اسی طرح وکلا برادری بھی پیپلز پارٹی کا حصہ بن رہی ہے،

سعید غنی کا کہنا تھا کہ پہلے روز تین سو وکلاء حصہ بنے، آج دوسرا دن ہے، کل بھی کیمپ لگا رہے گا، امید ہے بہت بڑی تعداد میں وکیل پیپلز پارٹی کے وکلاء فورم کا حصہ بنیں گے، وکلاء کا پاکستان میں جمہوریت، انسانی حقوق کے لئے بہت کردار ہے، پاکستان میں جب بھی غیر جمہوری دور آیا تو وکلاء برادری نے جدوجہد کی اور سیاسی قوتوں کو کامیابی بھی حاصل ہوئی،کراچی ترقی کے راستے چل رہا ہے، ہم سب ملکر ملک کے لوگوں کی خدمت کریں گے

سعید غنی کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم کے ساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ نہ ماضی میں ہوئی نہ امکان ہے،ا بھی الیکشن میں وقت ہے ، سیاسی جماعتوں سے بات چیت کریں گے، نوازشریف نیا لاڈلا ہے، ہمیں کسی الیکشن میں لیول پلیئنگ فیلڈ نہیں ملی ہر الیکشن میں ہمیں ہرانے کی کوشش کی گئی،سازشوں کے باوجود بھی ہم کئی بار اقتدار میں آئے، جتنی بھی سازشیں ہو جائیں اس بار حکومت ہم بنائیں گے۔ ہمارے پاس پارٹی میں لوگوں کیلئے جگہ نہیں ہے،ایم کیو ایم کو کراچی کی عوام نے مسترد کردیا ہے،پی پی پی نہیں ایم کیو ایم اپنی بقا کیلئے سہارے تلاش کررہی ہے،ایم کیو ایم کراچی کی سیاست کا مردہ گھوڑا ہے، ایم کیو ایم اتحادیوں اور غیر مرئی امداد کے بغیر الیکشن لڑنے کا تصور نہیں کرسکتی،پی پی پی کی کراچی میں مقبولیت بڑھ رہی ہے، ایم کیو ایم اب رابطہ کمیٹی کے منقسم ارکان کی پارٹی رہ گئی ہے،ایم کیو ایم کو پی ایس پی گینگ نے ہائی جیک کرلیا ہے

پنجاب اسمبلی، ہنگامہ آرائی کا مقدمہ درج

چودھری پرویز الہیٰ کو پولیس نے بلا لیا

پرویز الہیٰ کی جانب سے حملے کے الزام کے بعد رانا مشہود بھی خاموش نہ رہ سکے

Shares: