کینیڈا،چار پاکستانیوں کو قتل کرنیوالا مجرم قرار

0
177
khandan

کینیڈا میں پاکستانی خاندان کے چار افراد کے قتل کے الزام میں گرفتار شخص کو مجرم قرار دے دیا گیا ہے

کینیڈا کی 12 رکنی جیوری نے فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ 22 سالہ ملزم نیتھینیل ویلٹمین نے جان بوجھ کر افضال فیملی کو قتل کیا،ملزم نیتھینیل ویلٹمین نے جون 2021 میں پاکستان کے صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور سے تعلق رکھنے والے خاندان فزیو تھراپسٹ سلمان افضال کی فیملی کو کینیڈا کےشہر لندن اونٹاریو میں ٹرک سے کچل دیا تھا،ملزم نے گاڑی سے کچل کر سلمان افضال، ان کی اہلیہ ، بیٹی اور والدہ کو قتل کیا تھ. واقعے میں مقتول خاندان کا کمسن بیٹا زخمی بھی ہوا تھا،میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹرک سے روندنے والا دہشتگرد مذہبی تعصب میں مبتلا تھا جسے پولیس نے گرفتار کرلیا تھا،

کینیڈین پولیس کا کہنا تھا کہ مسلمان خاندان کے چار افراد کو سوچے سمجھے منصوبے کے تحت گاڑی کے نیچے روند کر قتل کیا گیا۔ پولیس نے اسے نفرت پر مبنی جرم قرار دیا،کینیڈا کے جنوبی صوبے اونٹاریو کے شہر لندن میں مسلم فیملی پر حملہ کیا گیا۔ ڈرائیور نے ٹرک فٹ پاتھ پر چڑھا کر اس خاندان کو نشانہ بنایا تھا،کینیڈا کی مسلم تنظیموں نے واقعے کو دہشت گردی قرار دینے کا مطالبہ کیا تھا

دہلی فسادات اور 2002 کے گجرات فسادات میں گہری مماثلت،ہندوؤں کی دکانیں ،گھر کیوں محفوظ رہے؟ سوال اٹھ گئے

دہلی فسادات، کوریج کرنیوالے صحافیوں کی شناخت کیلیے اتروائی گئی انکی پینٹ

دہلی، اجیت دوول کا دورہ مسلمانوں کو مہنگا پڑا، ایک اور نوجوان کو مار دیا گیا

دہلی فسادات میں امت شاہ کی پرائیویٹ آرمی ملوث،یہ ہندوآبادی پر دھبہ ہیں، سوشل ایکٹوسٹ جاسمین

دہلی پولیس کا دہلی فسادات میں مارے گئے لوگوں کی مکمل معلومات دینے سے انکار

کینیڈا میں جب واقعہ پیش آیا تھا،اس پر پاکستان کے دفتر خارجہ نے شدید رد عمل کا اظہار کیا تھا شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ دنیا بھر میں اسلام و فوبیا کو اب ختم کرنے کے لیے فیصلہ کن کردار ادا کرنا ہوگا. اس عمل کو سختی سے مسترد کرتے ہیں‌. جو کینیڈا کے وزیر اعظم سوچتے ہیں ویسا ہم بھی سوچتے ہیں ، نفرت کی اب کوئی گنجائش نہیں ہے .

کینیڈا میں دہشت گردانہ حملے میں بچ جانے والا ننھا فیض اب کیسا ہے

کینیڈا میں مسلم خاندان کاقتل اسلاموفوبیا اور کھلی دہشتگردی ہے 

کینیڈا میں پاکستانی خاندان کا قتل ،یہ ظلم برداشت نہیں ہوسکتا:ترکی کا اسلاموفوبیا کیخلاف کارروائی کا مطالبہ

کینیڈین وزیرا عظم سے کہوں گا یہ ان کے معاشرے کا امتحان ہے،شاہ محمود قریشی

پاکستانی نژاد مسلمان کینیڈین خاندان کے قتل نے وزیراعظم کو بھی غمزدہ کر دیا

Leave a reply