محسن داوڑ کو کوئٹہ سے تحویل میں لے کر اسلام آباد بھیج دیا گیا

0
115
moshin

سابق رکن قومی اسمبلی محسن داوڑ نے چمن میں ایک جلسے سے خطاب کرنا تھا تا ہم کوئٹہ پہنچنے پر انہیں گرفتار کیا گیا اور پھر واپس اسلام آباد بھیج دیا گیا

محسن داوڑ نجی ایئر لائن سے کوئٹہ پہنچے تھے جہاں انہیں ایئر پورٹ پر ہی تحویل میں لیا گیا اور اگلی پرواز سے اسلام آباد واپس بھیج دیا گیا،پولیس نے تصدیق کی اور کہا کہ سربراہ نیشنل ڈیموکریٹک موومنٹ محسن داوڑ کو تحویل میں لے کر نجی پرواز سے اسلام آباد روانہ کر دیا گیا ہےمحسن داوڑ اسلام آباد کی پرواز سے چمن میں دھرنے میں شرکت کے لیے کوئٹہ پہنچے تھے۔

پولیس حکام کے مطابق نیشنل ڈیموکرٹیک موومنٹ کی سربراہ محسن داوڑ کی کوئٹہ آمد کے موقع پر کوئٹہ میں سیکورٹی تھریٹس کے اطلاع تھیں بہتر ہے کہ محسن داوڑ کوئٹہ کے کسی اجتماع سے گریز کریں

واضح رہے کہ تحریک انصاف کی حکومت میں محسن داوڑ کو گرفتار کیا گیا تھا، قومی اسمبلی اجلاس کے لئے پروڈکشن آرڈر جاری ہوتے ہیں، آصف زرداری، شہباز شریف بھی گرفتارتھے، انکے آرڈر جاری ہو جاتے تھے لیکن محسن داوڑ کے پروڈکشن آرڈر جاری نہ ہوتے تھے، جس پر بلاول زرداری سمیت دیگر نے انکے پروڈکشن آرڈر کا بھی مطالبہ کیا تھا،

الیکشن کی تاریخ چاہئے تو عمران خان پی ڈی ایم قیادت سے ملیں، وزیر داخلہ

 چارکار سوار لڑکیوں نے کارخانے میں کام کرنیوالے لڑکے کو اغوا کر کے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

خان صاحب کی نظریں کہہ رہی ہیں کہ محمود خان آ سکتا ہے تو وہ کیوں نہیں آیا؟

Leave a reply