کراچی: جرائم کے واقعات میں مسلسل کمی کے باعث انٹرنیشنل کرائم انڈیکس میں شہر قائد 115 ویں نمبر پر آ گیا۔
انٹرنیشنل کرائم انڈیکس کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق کراچی کا کرائم انڈیکس بہتر ہو کر 53.70 پر آگیا ہے۔
کراچی 2014 میں کرائم انڈیکس میں چھٹے نمبر پر تھا جبکہ 2020 میں کراچی کا کرائم انڈیکس 103 تھا۔کرائم انڈیکس میں پہلے نمبر پر وینزویلا کا شہر کراکس ہے جبکہ 14 ویں نمبر پر افغانستان کا دارالحکومت کابل، ڈھاکا 43ویں اور امریکی شہر ہیوسٹن 52 ویں نمبر پرہے۔
عالمی کرائم انڈیکس میں بھارتی دارالحکومت نئی دہلی 82 ویں اور واشنگٹن ڈی سی 88 ویں نمبر پر ہے جبکہ فرانس کا شہر نانٹس 105 ویں اور بھارتی شہر بنگلور کا 108 واں نمبر ہے۔