انقرہ: کینیڈا میں پاکستانی خاندان کا قتل ،یہ ظلم برداشت نہیں ہوسکتا:ترکی کا اسلاموفوبیا کیخلاف کارروائی کا مطالبہ ،اطلاعات کے مطابق ترکی نے بین الاقوامی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ کینیڈا میں نسل پرستی کی بنیاد مسلم عقیدہ ہونے کی وجہ سے چار مسلمانوں کی جان بوجھ کر جان لینے کے خلاف مشترکہ کارروائی کرے۔

ترک وزیر خارجہ نے اپنے ٹیوٹر پیغام میں کہا کہ ”اللہ کی رحمت ہمارے ایک ہی خاندان کے چار مسلمان بھائیوں اور بہنوں پر ہو جن کا کینیڈا میں قتل عام کیا گیا ”۔انہوں نے بین الاقوامی برادری پر زور دیا کہ مزید تاخیر کئے بغیر اسلامو فوبیا کے خلاف عالمی سطح پرکارروائی کی جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم سب کو اسلامو فوبیا، نسل پرستی اور امتیازی سلوک جیسے دہشت گرد عناصر کے خلاف مل کر لڑنا ہوگا۔

علاوہ ازیں ترک صدر کے ترجمان ابراہیم کلن نے بھی اس حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس جدید بربریت کو روکنا ہوگا، دنیا سے مسلمانوں پر حملوں کا خاتمہ ہونا چاہیے۔

ترکی کی جسٹس اینڈ ڈویلپمنٹ (اے کے) پارٹی کے ترجمان نے کچھ سیاستدانوں اور میڈیا کے ذریعے اسلام مخالف بیانات کے خلاف تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اس سے نفرت انگیز جرائم کی حوصلہ افزائی ہوتی ہے، یہ صرف ایک عام مجرمانہ فعل نہیں بلکہ سیاست اور میڈیا کے ذریعے اسلام کے خلاف نفرت انگیزی پھیلانے والے اس کے ذمہ دار ہیں۔

Shares: